برونائی دار السلام کا یوم آزادی 1 جنوری

برونائی دارالسلام (مالے: Negara Brunei Darussalam, جاوی: نڬارا بروني دارالسلام‎) اعظم ایشیا کے مشرقی جانب، جزائر شرق الہند میں واقع ایک مسلم ملک ہے۔ برونائی کو سرکاری طور پر دی نیشن آف برونائی، دی ایڈوب آف پیس کہا جاتا ہے۔ جنوبی بحیرہ چین کے ساحل کے علاوہ یہ پوری کی پوری ملائیشیا کی ریاست ساراوک سے گھری ہوئی ہے۔ بورنیو کے جزیرے پر واقع یہ واحد خود مختار ریاست ہے جبکہ باقی جزیرہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کا حصہ ہے۔بورنیو کی کل آبادی جولائی 2012 میں 408786 نفوس پر مشتمل تھی۔

برونائی یکم جنوری 1984 کو برطانیہ سے آزاد ہوا۔ 1999 سے 2008 کے دوران معاشی ترقی کی شرح 56 فیصد رہی جس کی وجہ سے برونائی اب صنعتی ریاست بن گئی ہے۔ اس کی دولت کا بڑا حصہ تیل اور قدرتی گیس کے ذخیروں سے آتا ہے۔ جنوبی ایشیائی ریاستوں میں سنگا پور کے بعد برونائی انسانی ترقی کے اعشاریئے میں دوسرے نمبر پر آتا ہے اور اسے ترقی یافتہ ملک مانا جاتا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق برونائی میں فی کس قوت خرید دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق لیبیا کے علاوہ برونائی دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں قرضے قومی آمدنی کا صفر فیصد ہیں۔ فوربس کے مطابق برونائی 182 ممالک میں 5ویں امیر ترین ملک ہے۔

Leave a Reply