ڈاکٹر رضی الدین صدیقی کی پیدائش اور وفات 2 جنوری

رضی الدین صدیقی پاکستانی ماہر تعلیم ، ریاضی دان، سائنس دان، عثمانیہ، کیمبرج، گوٹنجن، لائپزگ اور پرس کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی۔ 1931ء تا 1950ء عثمانیہ یونیورستی میں پروفیسر ریاضی ، ڈائریکٹر آف ریسرچ اور وائس چانسلر رہے۔1950ء میں پشاور یونیورسٹی اور 1959ء میں سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوئے۔ 1961ء مسے 1973ء تک پاکستانی اکیڈمی آف سائنسز کے صدر اور 1965ء تا 1973ء اسلام آباد یونیورستی کے وائس چانسلر رہے۔ بعد ازاں صدر کے سیکریٹریٹ کے سائنسی اور تکنیکی تحقیقاتی شعبے کے جائنٹ سیکرٹری انچار مقرر ہوئے۔ زمانہ طالب علمی ہی میں دنیا کے سائنسی حلقوں میں متعارف ہو گئے تھے۔ انگلستان اور بعد ازاں جرمنی اور فرانس میں ایٹمی توانائی اور نظریہ اضافت پر تحقیقاتی کام کیااور نظریہ اضافت پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔ ریاضی اور سائنس کے علاوہ ادب سے بھی شغف رکھتے ہیں۔
اقبالیات کے موضوع پر ان کی دو تصانیف اقبال کا تصور زمان و مکان اور کلام اقبال میں موت و حیات ان کے اسی شغف کا مظہر ہیں۔ڈاکٹر رضی الدین صدیقی کو حکومت پاکستان نے نشان امتیاز اور ہلال امتیاز کے اعزازات عطا کئے تھے۔ 2 جنوری 1998ء کو ڈاکٹر رضی الدین صدیقی نے اسلام آباد میں وفات پائی۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں
ویکیپیڈیا کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش اور وفات 8 جنوری ہے

Leave a Reply