صادق پبلک اسکول، بہاولپور کے قیام کی پچاسویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 28جنوری 2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے صادق پبلک اسکول، بہاولپور کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس اسکول کی عمارت اور نواب صادق خان عباسی کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرانگریزی میں GOLDEN JUBILEE SADIQ PUBLIC SCHOOL BAHAWALPUR 1954 2004 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت چار روپے تھی اور اسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

Leave a Reply