مظفر علی سید کی وفات 28 جنوری

مظفر علی سید 28 جنوری 2000ء کو اردو کے معروف نقاد، محقق اور مترجم مظفر علی سید نے لاہور میں وفات پائی۔ مظفر علی سید 6 دسمبر 1929ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں تنقید کی آزادی اور تراجم میں فکشن، فن اور فلسفہ اور پاک فضائیہ کی تاریخ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشفق خواجہ کے کالموں کے تین مجموعے خامہ بگوش کے قلم سے، سخن در سخن اور سخن ہائے گفتنی کے نام سے مرتب کئے۔ مظفر علی سید لاہور میں کیولری گرائونڈ قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

Leave a Reply