امتیاز احمد کی پیدائش

امتیاز احمد 5 جنوری 1928ء پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر امتیاز احمد کی تاریخ پیدائش ہے۔ امتیاز احمد لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1952ء میں بھارت کے خلاف کیا اور مجموعی طور پر 41 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے تین سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 2079 رنز اسکور کیے۔ وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے جنہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے یہ ڈبل سنچری 26 سے 31 اکتوبر 1955ء کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے لاہور ٹیسٹ میں اسکور کی تھی۔ امتیاز احمد نے اپنی اس یادگار اننگز میں 28 چوکوں کی مدد سے 209 رنز اسکور کیے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی اس یادگار اننگز کی اگلی اننگز میںکوئی رن بنائے بغیر صفر کے اسکور پر آئوٹ ہوگئے اور یوں وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی قرار پائے جس نے کسی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کی اور دوسری اننگز میں صفر کے اسکور پر آئوٹ ہوئے۔ 1961ء میں انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالی۔
( 5 January 1928 – 31 December 2016 )

Leave a Reply