سائیں اختر لہوری کی وفات 6 جنوری 2008

سائیں اختر لہوری ٭6جنوری 2008ء کو پنجابی زبان کے معروف شاعر سائیں اختر لہوری لاہور میں وفات پا گئے اور برکت ٹائون، شاہدرہ لاہور کے قبرستان میں آسودئہ خاک ہوئے۔ سائیں اختر لہوری، استاد دامن کے شاگرد تھے اور انہی کی طرح عوامی شعرأ میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی نظم ’’اللہ میاں تھلے آ‘‘ ان کی شناخت تھی اور اسی نام سے ان کا مجموعہ کلام بھی اشاعت پذیر ہوا تھا۔ سائیں اختر لہوری کا ایک اور مجموعہ ’’میرے لاہور دے ویکھ نظارے‘‘ کے نام سے شائع ہوا تھا۔

Leave a Reply