چکبست لکھنوی کی وفات فرواری 12

چکبست لکھنوی 12 فروری 1926ء کو اردو کے نامور شاعر پنڈت برج نرائن چکبست لکھنوی وفات پاگئے۔ چکبست لکھنوی 1882ء میں فیض آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ اوائل عمر میں لکھنؤ آگئے اور کیننگ کالج لکھنؤ سے قانون کا امتحان پاس کرکے وکالت کے شعبے سے منسلک ہوئے۔ انہوں نے ایک رسالہ ستارۂ صبح کے نام سے بھی جاری کیا تھا جبکہ ان کا مجموعہ کلام صبح وطن کے نام سے شائع ہوا تھا۔ ان کے کئی اشعار ضرب المثل کا درجہ رکھتے ہیں۔ خصوصاً ان کا یہ شعر ان کی شناخت سمجھا جاتا ہے:
زندگی کیا ہے، عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ہے، انہی اجزا کا پریشاں ہونا-

Leave a Reply