محمد جمن کی وفات

محمد جمن 24 جنوری 1990ء کو پاکستان کے نامور لوک فن کار محمد جمن نے کراچی میں وفات پائی۔ محمد جمن 10 اکتوبر 1935ء کو بلوچستان میں سوڑھ کے مقام پر پیدا ہوئے۔ ان کے والد زمیندار تھے مگر موسیقی سے شغف رکھتے تھے۔ محمد جمن کے نانا بھی سارندہ اور طنبورہ بجانے پر دسترس رکھتے تھے۔ اس ماحول میں محمد جمن کا بھی موسیقی سے شغف ہونا فطری تھا چنانچہ وہ یہ ساز بھی بجانے لگے اور گانے بھی لگے۔ قیام پاکستان کے بعد محمد جمن ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوگئے اور پہلے کراچی اور پھر حیدرآباد اسٹیشن سے اپنی گائیکی کا جادو جگانے لگے۔ ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے وابستگی کے زمانے میں انہیں موسیقی ترتیب دینے کا بھی موقع ملا۔ محمد جمن کے شاگردوں میں روبینہ قریشی، زیب النسا، زرینہ بلوچ اور محمد یوسف کے نام سرفہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے محمد جمن کو 1980ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔محمد جمن کراچی میں آسودۂ خاک ہیں۔

Leave a Reply