فرمان فتح پوری پیدائش 26 جنوری

ڈاکٹر فرمان فتح پوری پاکستان سے تعلق رکھنے والے مصنف، محقق، ماہرِ لسانیات، نقاد، معلم اور مدیر تھے۔ وہ جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے سربراہ اور اردو لغت بورڈ کے مدیر اعلیٰ بھی رہے۔
حالات زندگی
ڈاکٹر فرمان فتح پوری کا حقیقی نام سید دلدار علی تھا۔ ان کی پیدائش 26 جنوری 1926ء کوبھارت کی ریاست اترپردیش میں فتح پور میں ہوئی۔
تعلیم
فرمان نے فتح پورسے میٹرک پاس کیا۔ اس کے بعدانہوں نے 1948ء میں الہ آباد سے انٹرمکمل کیا۔ 1950ء میں آگرہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا۔
پاکستان آمد
1950ء میں فرمان فتح پوری ہجرت کر کے کراچی پاکستان آ گئے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم اے، ایل ایل بی اور بی ٹی کیا اور پھر 1965ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
ملازمت
کراچی یونیورسٹی سے وابستگی
فرمان فتح پوری کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو سے وابستہ رہے اور صدر شعبۂ اردو ریٹائر ہوئے۔
اردوڈکشنری بورڈ
1985ء میں فرمان فتح پوری اردوڈکشنری بورڈ کے مدیراعلی اورسیکریٹری مقررہوئے۔ ان کی خدمات کی وجہ سے اسی سال حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔
سندھ حکومت کے سول سروس بورڈ
ڈاکٹرفرمان فتح پوری 1996ء میں سندھ حکومت کے سول سروس بورڈکے رکن بنے۔
جریدہ نگار
فرمان ادبی جریدے نگارکے مدیربھی رہے جس کے بانی نیازفتح پوری تھے ۔
تصانیف
فرمان فتح پوری 60 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔ چند معروف تصانیف اس طرح ہیں:
اردورباعی
تدریس اردو
اردوکی مضمون داستان
تحقیق وتنقید
نیا اورپرانا ادب
قمرزمانی بیگم
زبان اوراردوزبان
اردو کی نعتیہ شاعری
اقبال سب کے لیے
اردو شعرا کے تذکرے اور تذکرہ نگاری
غالب شاعر امروز و فردا
ھندی اردو تنازع
نیازفتح پوری دیدہ شنیدہ
عورت اورفنون لطیفہ

Leave a Reply