کوسووہ کا یوم آزادی فروری 17

کوسووہ (انگریزی: Kosovo) (البانوی: Kosova یا Kosovë) (سربین: Косово и Метохија) اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنوبی سربیا کا علاقہ ہے، اور اس کو یورپ کے نیم خود مختار علاقوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ اردو کی تاریخی کتب میں اس کا نام قوصوہ اور قوصووہ بھی ملتا ہے عملی طور پر علاقہ پر سربیا کی حکومت نہ ہونے کے برابر ہے اور اسے اقوام متحدہ کا متعین مشن مقامی نمائندوں کی مدد سے چلاتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ دفاعی معاملات نیٹو کی زیر نگرانی کوسووہ فورسز (KFOR) کی ذمہ داری ہیں۔

علاقہ کی سرحدیں مونٹینیگرو، البانیہ اور مقدونیہ سے ملتی ہیں۔ آبادی بیس لاکھ سے کچھ زائد ہے، جن میں زیادہ تر البانوی نزاد ہیں۔ انکے علاوہ دیگر قابل ذکر آبادکاروں میں سرب، ترک، بوسینیائی اور رومانیہ کے لوگ شامل ہیں۔ پریسٹینہ سب سے بڑا شہر اور صدرمقام ہے۔(Pristina)

علاقہ لمبے عرصہ سے سربیا کی حکومت اور اکثریتی البانوی آبادی کے درمیان سیاسی اور علاقائی تنازعہ کی وجہ ہے، اور مسئلہ کے حل کے لیے 2006ء سے بین الاقوامی مذاکرات جاری ہیں۔
فروری 17،2008ء کو آزادی کا اعلان کیا تاحال 27 ممالک نے تسلیم کیا ہے
آج، کوسوو کی آبادی میں سے 90٪ سے زائد مسلم خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں سے اکثر نسلی البانی ہیں. اس کے علاوہ بوسنک بولنے والے مسلمان بھی ہیں –

Leave a Reply