گیمبیا یوم آزادی فروری 18

گیمبیا مغربی افریقہ میں واقع ایک ملک ہے۔ گمیبیا اپنے رقبہ کے لحاظ سے سرزمین افریقہ پر سب سے چھوٹا ملک ہے۔اس کے گرد سینیگال واقع ہے جب کہ یہ خود دریائے گمبیا کے گرد واقع ہے۔ اس ملک کو 11 دسمبر، 2015ء کو گیمبیا کے صدر یحیی جامع نے اسے اسلامی جمہوریہ قرار دیا گیا ہے۔

2011ء کے مطابق شہرکاری کی شرح 57.3 فی صد تھی۔ 2003ء کے اعداد و شمار کے مطابق شہری اور دیہی آبادی کے درمیان فرق محدود ہو رہا ہے کیونکہ کئی علاقوں کو شہری قرار دے دیا گیا ہے۔ جبکہ شہروں میں نقل مکانی، ترقیاتی منصوبوں اور جدیدیت نے گیمبیائوں کو مغربی عادات اور اقدار سے روشناس کروایا ہے، لیکن روایتی لباس اور اقدار اب بھی روز مرہ زندگی کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

زبانیں
انگریزی گیمبیا کی سرکاری زبان ہے۔ دیگر زبانوں میں ماندینکا، وولوف، فولا، سیریر، کریو اور دیگر مقامی زبانیں شامل ہیں۔ ملک کے جغرافیائی مقام کی وجہ سے فرانسیسی (زیادہ تر مغربی افریقہ کی ایک سرکاری زبان) کا علم نسبتا بڑے پیمانے پر رائج ہے۔

Gambia declared Islamic republic by President Yahya Jammeh

گیمبیا میں مذاہب
مذاہب
اسلام
90.0%
مسیحیت
8.0%
مقامی عقائد
2.0%
آئین کا آرٹیکل 25 شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور کسی بھی مذہب پر عمل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ دسمبر 2015ء میں گیمبیا کے صدر یحیی جامع کے ملک کو اسلامی ریاست قرار دیا۔ ملک کی 90٪ آبادی کا مذہب اسلام ہے۔

Leave a Reply