نواب بہادر یار جنگ کی پیدائش 3 فروری

نواب بہادر یار جنگ (اصل نام سعدی خان) ، پیدائش: 1905ء، وفات: 1944ء تحریکِ پاکستان میں مسلمانوں کے ایک رہنماء تھے۔ حیدر آباد دکن میں پیداہوئے۔ نسلاً سدو زئی پٹھان تھے۔ والد نواب نصیر یار جنگ جاگیردار تھے۔ بیس بائس سال کی عمر میں سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ مسلم ممالک اور مسلمانوں کے حالات سے گہرا شغف تھا۔ اسلامی ملکوں کا دورہ بھی کیا۔ برطانوی اقتدار کے مخالف تھے۔ حیدرآباد کے جاگیردار ان کے اس رویے سے نالاں تھے لیکن ان کی مخالفت نے ان کی عزم کو اور پختہ کیا اور وہ برصغیر کے مسلمانوں کی بہتری کے لیے آخر دم تک کوشاں رہے۔ آپ نے مجلس اتحاد المسلمین کی بنیاد ڈالی۔ اس جماعت نے ریاست اور ریاست کے باہر، مسلمانوں کی بہتری کے لیے بڑا کام کیا۔ آپ کا شمار چوٹی کے مقرروں میں ہوتا ہے۔

مارچ 1940ء میں مسلم لیگ کے تاریخی اجلاس منعقدہ لاہور میں شرکت کی۔ اور بڑی معرکہ آرا تقریر کی۔ آل انڈیا سٹیٹس مسلم لیگ کے بانی اور صدر تھے۔ سیاسی سرگرمیوں کی بنا پر والئی ریاست کی طرف سے پابندیاں بھی عائد ہوئیں ۔ آپ نے خطاب و منصب چھوڑا۔ جاگیر سے بھی دشت کش ہوگئے لیکن اپنے نظریات سے منحرف نہ ہوئے۔
وفات عمر 39 سال
کہا جاتا ہے کہ 25 جون 1944 کو حرکت قلب بند ہونے سے آپ کا انتقال ہوا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کو زہر دیا گیا-

Leave a Reply