مستنصر حسین تارڑ کی پیدائش مارچ 1

مستنصر حسین تارڑ پاکستان کے مشہور سفر نامہ نگار ہیں۔ اب تک پچاس سےزیادہ کتابیں لکھ چکے ہیں۔ ان کی وجہ شہرت سفر نامےاور ناول نگاری ہے۔اس کے علاوہ ڈراما نگاری، افسانہ نگاری اور فن اداکاری سے بھی وابستہ رہے۔ مستنصر حسین تارڑ پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ادیب ہیں-
حالات زندگی
مستنصر کا آبائی تعلق گجرات سے ہے لیکن اس وقت لاہور میں رہتے ہیں۔ بچپن میں قیام پاکستان کو دیکھنے کا موقع ملا ۔

مستنصر حسین تارڑ کے والد رحمت خان تارڑ گجرات کے ایک کاشت کار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ مستنصر صاحب نے اپنے والد سے گہرا اثر قبول کیا۔

ابتدائی حالات
مستنصر حسین تارڑ 1 مارچ 1939ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ بیڈن روڈ پر واقع لکشمی مینشن میں اُن کا بچپن گزرا جہاں سعادت حسن منٹو پڑوس میں رہتے تھے۔ اُنھوں نے مشن ہائی اسکول، رنگ محل اور مسلم ماڈل ہائی اسکول میں تعلیم حاصل ک ۔ میٹرک کے بعد گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیا۔ ایف اے کے بعد برطانیہ اور یورپ کے دوسرے ممالک کا رخ کیا، جہاں فلم، تھیٹر اور ادب کو نئے زاویے سے سمجھنے، پرکھنے اور برتنے کا موقع ملا۔ پانچ برس وہاں گزارے اور ٹیکسٹائل انجنئیرنگ کی تعلیم حاصل کرکے وطن واپس لوٹے-
ادبی و فنّی خدمات
ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے۔ متعدد سفر کیے ۔ آجکل اخبار جہاں میں ہفتہ وار کالم لکھتے ہیں۔اس کے علاوہ ناول کے حوالے سے بھی وہ ایک اہم نام ہے۔ انہوں نے بہاؤ ، راکھ (ناول) ، خس و خاشاک زمانے اور اے غزال شب جیسے شہرہ آفاق ناول تخلیق کیے۔ اس کے علاوہ آپ نےٹی وی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتےرہے ہیں۔ پی ٹی وی نے جب پہلی مرتبہ 1988ء میں صبح کی نشریات صبح بخیر کے نام سے شروع کیں تو مستنصر حسین تارڑ نے ان نشریات کی کئی سال تک میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔ ریڈیو پروگرام کی بھی میزبانی کی ۔

1957ء میں شوقِ آوارگی انھیں ماسکو، روس میں ہونے والے یوتھ فیسٹول لے گئی۔ (اُس سفر کی روداد 1959 میں ہفت روزہ قندیل میں شایع ہوئی۔) ۔ اس سفر کی روداد پر ناولٹ “فاختہ” لکھی ۔ یہ قلمی سفر کا باقاعدہ آغاز تھا۔

ٹی وی
پاکستان لوٹنے کے بعد جب ان کے اندر کا اداکار جاگا، تو انھوں نے پی ٹی وی کا رخ کیا۔ پہلی بار بہ طور اداکار ”پرانی باتیں“ نامی ڈرامے میں نظر آئے۔ ”آدھی رات کا سورج“ بہ طور مصنف پہلا ڈراما تھا، جو 74ءمیں نشر ہوا۔ آنے والے برسوں میں مختلف حیثیتوں سے ٹی وی سے منسلک رہے۔ جہاں کئی یادگار ڈرامے لکھے، وہیں سیکڑوں بار بہ طور اداکار کیمرے کا سامنا کیا۔ پاکستان میں صبح کی نشریات کو اوج بخشنے والے میزبانوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ بچوں کے چاچا جی کے طور پر معروف ہوئے۔ 2014ء میں ایکسپریس ٹی وی پر “سفر ہے شرط” کے نام سے سفر نامہ پروگرام بھی کر رہے ہیں ۔جیو ٹی وی پر شادی کے حوالے سے ایک پروگرام بھی کیا ۔

ڈرامے
ناول اور سفرناموں کے علاوہ مستنصر صاحب نے ڈرامے بھی تحریر کیے جن میں قابل ذکر یہ ہیں :

شہپر
ہزاروں راستے
پرندے
سورج کے ساتھ ساتھ
ایک حقیقت ایک افسانہ
کیلاش
فریب
سفر نامے
1969ء میں وہ یورپی ممالک کی سیاحت پر روانہ ہوئے، واپسی پر ”نکلے تری تلاش میں“ کے نام سے سفرنامہ لکھا۔ یہ 71ءمیں شائع ہوا۔ قارئین اور ناقدین دونوں ہی نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ اِس کتاب کو ملنے والی پذیرائی کے بعد انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اگلا سفر نامہ”اندلس میں اجنبی” تھا ۔ 42 برسوں میں 30 سفرنامے شائع ہوئے۔ 12 صرف پاکستان کے شمالی علاقوں کے بارے میں ہیں۔ پاکستان کی بلند ترین چوٹی “کے ٹو” پر ان کا سفرنامہ اس قدر مقبول ہوا کہ دو ہفتے میں پہلا ایڈیشن ختم ہو گیا۔ اِس علاقے سے اُن کے گہرے تعلق کی بنا پر وہاں کی ایک جھیل کو “تارڑ جھیل” کا نام دیا گیا۔ ان کے چند نمایاں سفرناموں کے نام یہ ہیں:

نکلے تری تلاش میں
اندلس میں اجنبی
خانہ بدوش
نانگا پربت
نیپال نگری
سفرشمال کے
سنولیک
کالاش
پتلی پیکنگ کی
شمشال بے مثال
سنہری اُلو کا شہر
کیلاش داستان
ماسکو کی سفید راتیں
یاک سرائے
نیو یارک کے سو رنگ
ہیلو ہالینڈ
الاسکا ہائی وے
لاہور سے یارقند
امریکا کے سورنگ
آسٹریلیا آوارگی
راکاپوشی نگر
اور سندھ بہتا رہا
اوائلِ عمر میں سوویت یونین کے سفرنامے “لنڈن سےماسکو تک”سے انہوں نے سفر ناموں کی ابتدا کی۔ اس کے بعد “نکلےتیری تلاش میں” سے انہوں نے اردو ادب میں سفرنامہ لکھنےکے لیےایک ایسا انداز متعارف کروایا جس کی اقتدا میں کئی سفرنامے لکھے گئے۔انہوں نے سفرنامہ کو دلچسب، پُر مزاح ، آسان اور سلیس تحریر سے ادب میں سفرناموں کے قارئین کی ایک کثیر تعداد پیدا کی۔ منظر نگاری کرتے ہوئے وہ الفاظ کی ایسی جادوئی بنت کرتے ہیں کے پڑھنے والا اس مقام و منظر سے بھرپور واقفیت حاصل کرلیتا ہے۔”نکلے تیری تلاش کے بعد انہوں نے مڑ کر نہیں دیکھا اور اندلس میں اجنبی، خانہ بدوش، کے ٹو کہانی،نانگا پربت، یاک سرائے ، رتی گلی،سنو لیک، چترال داستان ، ہنزہ داستان، شما ل کے سفرناموں سے ایسے سفرنامے تحریر کیے جن کو پڑھ کر کئی لوگ آوارہ گرد بن کر ان مقاموں کو دیکھنے ان جگہوں تک جا پہنچے۔”غار حرا میں ایک رات اور منہ ول کعبہ شریف” ان کے وہ سفر نامے ہیں جوحجاز مقدس کے بارے میں تحریر کئے گئے ہیں۔”نیو یارک کے سو رنگ،ماسکو کی سفید راتیں،پتلی پیکنگ کی،سنہری الو کا شہر بھی یادگارسفر نامے کہے جا سکتے ہیں ۔
ناول نگاری
سفرنامے کے میدان میں اپنا سکہ جما کر ناول نگاری کی جانب آ گئے۔ اولین ناول “پیار کا پہلا شہر” ہی بیسٹ سیلر ثابت ہوا۔ اب تک اِس کے پچاس سے زائد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ یوں تو ہر ناول مقبول ٹھہرا، البتہ راکھ اور “بہاؤ” کا معاملہ مختلف ہے۔ خصوصاً “بہاؤ” میں اُن کا فن اپنے اوج پر نظر آتا ہے، پڑھنے والوں نے خود کو حیرت کے دریا میں بہتا محسوس کرتا ہے۔ اِس ناول میں تارڑ صاحب نے تخیل کے زور پر ایک قدیم تہذیب میں نئی روح پھونک دی۔ “بہاؤ” وادی سندھ کے ایک شہر کا احوال ہے جو ایک قدیم دریا سرسوتی کے معدوم اور خشک ہوجانے کا بیان ہے، جس سے پوری تہذیب فنا کے گھاٹ اتر جاتی ہے۔ ناول کی زبان انتہائی منفرد ہے اس میں سندھی، سنسکرت، براہوی اور سرائیکی زبان کے الفاظ جا بجا ملتے ہیں جس سے ناول کا طرزِ تحریر اور اسلوب منفرد ہو جاتا ہے۔ “بہاؤ” کی طرزِ تحریرو زبان کی مثال ملنا مشکل ہے ، یہ ایک انوکھی تخلیق ہے بقول مصنف یہ ایک(Myth )متھ ہے۔ “بہاؤ” میں مستنصر حسین تارڑ ماہر بشریات Anthropoligist نظر آتے ہیں۔

راکھ کو 1999ء میں بہترین ناول کے زمرے میں وزیر اعظم ادبی ایوارڈ کا مستحق گردانا گیا، جس کا بنیادی موضوع سقوط ڈھاکا اور بعد کے برسوں میں کراچی میں جنم لینے والے حالات ہیں۔ ”قلعہ جنگی“ نائن الیون کے بعد افغانستان پر امریکی حملے کے پس منظر میں لکھا گیا۔ اردو کے ساتھ پنجابی میں بھی ناول نگاری کا کام یاب تجربہ کیا۔ اس سفر میں افسانے بھی لکھے۔ ان کی شناخت کا ایک حوالہ کالم نگاری بھی ہے، جس میں ان کا اسلوب سب سے جداگانہ ہے۔ ’خس و خاشاک زمانے‘ ضخیم ناول ہے جس میں دو خاندانوں کی کئی نسلوں پر پھیلی داستان بیان کی گئی ہے۔

“اے غزال شب” سوویت یونین کے زوال کے بعد، پھیکے پڑچکے سرخ رنگ کی کہانی ہے جس میں لینن کے مجسمے پگھلا کر صلیبیں بنائی جا رہی ہیں اور کرداروں میں اُکتاہٹ بڑھ رہے ہے۔ اکتاہٹ، جو ان میں واپس اپنے وطن آنے کی خواہش جگاتی ہے، وہاں قیام کرنے کی غرض سے نہیں کہ اب وہاں اُن کا اپنا کوئی نہیں، فقط نامعلوم میں جھانکنے کے لیے۔ اور جب وہ یہ فیصلہ کرتے ہیں، تو شوکی جھوٹا سامنے آتا ہے۔ ایک عجیب و غریب کردار جس کا تخیل گم شدہ چیذوں تک پہنچ جاتا ہے۔ اور قارئیں ناول کے چار کرداروں ہی کے زمرے میں آتے ہیں، اُس کی زبان سے سنتے ہیں۔ راکھ اور خس و خاشاک زمانے کی طرح یہ ناول بھی پاکستان کی مٹی سے جڑا ناول ہے جس کے کردار جاندار لیکن ماضی گزیدہ ہیں ۔ خس و خاشاک زمانے بلا شبہ عظیم ناولوں کی فہرست میں شامل کرنے کے قابل ہے لیکن اے غزال شب بھی اگرچہ ضخامت میں قدرے مختصر ہے لیکن اسے بھی ایک ماسٹر پیس کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ۔ جو قاری تارڑ کے اسلوب سے آشنا ہیں انہیں اس ناول میں ان کا فن اپنے عروج پر نظر آئے گا ۔ تارڑ نے ماسکو میں اپنے قیام کے دوران میں جن حالات و واقعات کا مشاہدہ کیا اور ماسکو کی سفید راتیں میں تحریر کیا اس کا عکس اگر چہ جا بجا نظر آتا ہے لیکن اس ناول میں انداز بیاں ، گہرائی و گیرائی کا جواب نہیں ہے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ اب آکے تارڑ کا فن اپنے کمال تک پہنچا ہے ۔ اس ناول میں تارڑ کے کردار ماضی کے خوابوں کے اسیر اور زندگی کی لایعنیت سے تنگ آئے لوگ ہیں ۔

Bahhao (بہاؤ) (Flow)
Bay Izti Kharab (بے عزتی خراب) (Insulting dishonor)
Payar Ka Pehla Shehr (پیار کا پہلا شہر) (Love’s first city)
Raakh (راکھ) (Ash)
Qilaa Jangi (قلعہ جنگی) (Fortified war)
کالم نگاری
اس کے علاوہ تارڑ صاحب کالم نگاری بھی کرتے رہے ہیں۔ ان کے کالموں کے مجموعہ مندرجہ ذیل ہیں:

چک چک
الو ہمارے بھائی ہیں
گدھے ہمارے بھائی ہیں
شطر مرغ ریاست
تارڑ نامہ 1،2،3،4
آجکل روزنامہ نئی بات اور ہفتہ وار اخبار جہاں میں بھی باقاعدگی سے کالم نگاری جاری رکھے ہوے ہیں۔.

تخلیقات
خانہ بدوش
جپسی (ناول)
اندلس ميں اجنبی
پیار کا پہلا شہر
نانگا پربت
ہنزہ داستان
شمشال بےمثال
کےٹو کہانی
برفیلی بلندیاں
سفر شمال کے
گدھے ہمارے بھائی ہیں
کالاش
یاک سرائے
دیو سائی
چترال داستان
کاروان سرائے
الّو ہمارے بھائی ہیں
نکلے تيری تلاش میں
بہاؤ (ناول)
راکھ (ناول)
پکھیرو (ناول)
سنو لیک
نیپال نگری
پتلی پیکنگ کی
یاک سرائے
دیس ہوئے پردیس (ناول)
سیاہ آنکھ میں تصویر (کہانہاں)
خس و خاشاک زمانے (ناول)
اے غزال شب(ناول)
الاسکا ہائی وے
ہیلو ہالینڈ
ماسکوکی سفید راتیں
لاہور سے یارقند تک
٭خطوط (شفیق الرحمٰن،کرنل محمد خان،محمد خالداختر)۔

نیویارک کے سو رنگ
امریکا کے سو رنگ
آسٹریلیا آوارگی
راکا پوشی نگر
اور سندھ بہتا رہا
15 کہانیاں
تارڑ نامہ (1)
تارڑ نامہ (2)
تارڑ نامہ(3)
تارڑ نامہ(4)
تارڑ نامہ(5)
اعزازات
مستنصر حسین تارڑ کی ادبی خدمات کے بدلے صدارتی تمغا حسن کارکردگی[2] اوران کے ناول “راکھ” کو 1999 میں بہترین ناول کے زمرے میں وزیر اعظم ادبی ایوارڈ کا مستحق گردانا گیا[3] اور آپ کو 2002ء میں دوحہ قطر میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

Leave a Reply