شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا

شاہد آفریدی 4 فروری 2005ء کو ورلڈ سیریز سہ قومی ٹورنامنٹ کے پہلے فائنل میں پاکستان کے شاہد آفریدی نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس میچ میں شاہد آفریدی نے 15 گیندوں پر 26 رنز اسکور کئے جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔ ان کھیلوں کے ساتھ شاہد آفریدی نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 190 چھکے مکمل کرکے سری لنکا کے بیٹسمین جے سوریا کا 188 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 15 اپریل 2005ء کو شاہد آفریدی نے اپنے اس ریکارڈ کو 200 واں چھکا مار کر مزید بہتر بنالیا۔

Leave a Reply