جنید جمشید وفات 7 دسمبر 2016ء

جنید جمشید (3 ستمبر، 1964ء – 7 دسمبر، 2016ء) گلوکار اور نعت خواں تھے۔ انھوں نے پاپ موسیقی گروپ وائتل سائنز کے نمائندہ گلوکار کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے فارغ التحصیل تھے۔ 1987ء میں دل دل پاکستان کی ریلز کے ساتھ ہی وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔ ان کی گلوگاری کے دور میں مندرجہ ذیل البمز ریلیز ہوئے:
جنید آف وائتل سائنز 1994ء، اس راہ پر 1999ء اور دل کی بات 2002ء۔

1994 میں آپکی پہلی گانوں کی البم منظرِ عام پر آئی۔ البتہ، 2004 میں آپ نے موسیقی کو خیر آباد کہہ کر مذہبی تعلیمات اور تبلیغ کا راستہ اختیار کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کا رجحان اسلامی تعلیمات کی طرف بڑھ گیا اور آہستہ آہستہ انھوں نے موسیقی کی صنعت کو خیر آباد کہہ دیا۔ پھر وہ نعت خوان اور تاجر کے طور پر جانے جاتے رہے۔ جے ڈاٹ بوتیک کے مالک تھے، جس کی شاخیں ملک بھر میں ہیں، 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے فلائیٹ 661 کے حادثے میں وفات پا گئے۔ 52 سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔ یہ پرواز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی جس میں عملے کے پانچ ارکان سمیت تمام 48 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جنید جمشید کو 2018ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا،