قوی خان وفات 5 مارچ

محمد قوی خان (اردو: محمد قوی خان؛ 13 نومبر 1942 – 5 مارچ 2023) ایک پاکستانی-کینیڈین فلم، ریڈیو، اور ٹیلی ویژن اداکار تھا، جس نے 200 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی۔ حکومت پاکستان نے خان کو فن کے شعبے میں ان کی خدمات پر 1980 میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2012 میں ستارہ امتیاز مزید پڑھیں

طاہرہ واسطی وفات 11 مارچ

طاہرہ واسطی (اردو: طاہرہ واسطی) (ولادت: 1944ء – وفات: 11 مارچ 2012ء) ایک مشہور پاکستانی مصنف اور ٹیلی ویژن اداکارہ تھی۔ طاہرہ ٹی وی ڈراما شاہین میں ازابیلا کے کردار کے لئے زیادہ مشہور ہیں۔ طاہرہ واسطی نے 1968ء میں سعادت حسن منٹو کے ایک ناول پر مبنی ایک ٹی وی ڈراما جیب کترا میں مزید پڑھیں

ممتاز شیریں وفات 11 مارچ

ممتاز شیریں (پیدائش: 12 ستمبر 1924ء- وفات: 11 مارچ 1973ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والی اردو کی پہلی خاتون نقاد، تانیثیت (Feminism) کی علم بردار، افسانہ نگار، مترجم اور ادبی مجلے نیا دور کی مدیر تھیں۔ ممتاز شیریں 12 ستمبر 1924ء کوہندو پور، آندھرا پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ ممتاز شیریں کے نانا ٹیپو مزید پڑھیں

عبد الحمید عدم وفات 10 مارچ

عبد الحمید عدم پاکستان کے نامور شاعر ہیں جو رومانی غزلوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ عبد الحمیدعدم 10 اپریل، 1910ء کو گوجرانوالہ کے ایک گاؤں تلونڈی موسیٰ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ لاہور سے میٹرک پاس کیا۔ پھر پرائیوٹ طور پر ایف اے کیا مزید پڑھیں

اختر الایمان وفات 9 مارچ

اختر الایمان (پیدائش: 12 نومبر 1915ء— وفات: 9 مارچ 1996ء ) ضلع بجنور (اترپردیش) کی تحصیل نجیب آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام مولوی فتح محمد تھا ۔ اختر الایمان جدید نظم کے مایہ ناز شاعر ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کو بھی خوب سیراب کیا ہے۔ اخترالایمان کا پیدائشی مزید پڑھیں

مالا (گلوکارہ)وفات 6 مارچ

مالا (پیدائش:9 نومبر 1939ء — وفات: 6 مارچ 1990ء) پاکستانی پس پردہ گلوکارہ تھیں جو 1960ء کے عشرے میں اپنی گائیکی کے عروج پر تھیں۔ اُُن کی وجہ شہرت احمد رشدی کے ساتھ گائے ہوئے دوگانے ہیں۔ ساٹھ کی دہائی میں ایک سانولی سلونی الہڑ دوشیزہ مالا فیصل آباد سے یہ سوچ کر لاہور آئی مزید پڑھیں

شبنم شکیل وفات 2 مارچ

شبنم شکیل ایک پاکستانی شاعرہ،ادیب،اورماہرتعلیم تھیں۔ شبنم نے اپنی ابتدائی زندگی پاکستان کے شہرلاہورمیں گزاری اور اردو ادب میں ماسٹرڈگری حاصل کی۔ اپنے کیریئر کے دوران، انہوں نے پاکستان کے متعدد کالجوں میں بطور لیکچرر کام کیا۔ ان کی پہلی کتاب تنقیدی مضامین، 1965 میں شائع ہوئی۔ انھوں نے اردو ادب میں متعدد ایوارڈز اور مزید پڑھیں

ناصر کاظمی وفات 2 مارچ

ناصر کاظمی 8 دسمبر، 1925ءکو امبالہ شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد محمد سلطان کاظمی رائل انڈین آرمی میں صوبیدار میجر کے عہدے پر فائز تھے۔ ناصر کے والد محمد سلطان کاظمی سرکاری ملازم تھے۔ والد کے پیشہ ورانہ تبادلوں کی وجہ سے ان کا بچپن کئی شہروں میں گزرا تھا۔ انہوں نے مزید پڑھیں