حسن طارق وفات 24 اپریل

حسن طارق (پیدائش: 1927ء – وفات: 24 اپریل، 1982ء) پاکستانی فلمی صنعت کے ممتاز ہدایت کار تھے جنہوں نے پاکستان کی مشہور فلموں امراؤ جان ادا، دیور بھابھی اور انجمن کی ہدایات دیں۔
حسن طارق 1927ء کو امرتسر، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز ہدایت کار جعفر ملک کی فلم سات لاکھ (فلم) سے بطور معاون ہدایت کار کیا۔ اگلے برس بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم نیند ریلیز ہوئی، جس نے بطور ہدایت کار ان کے نام کو بڑا مستحکم کیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد حسن طارق نے 40 سے زائد فلموں کی ہدایات دیں جن میں سے بیشتر پاکستان کی فلمی صنعت کی یادگار فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔ بنجارن، شکوہ، قتل کے بعد، کنیز، مجبور، دیور بھابی، بہن بھائی، میرا گھر میری جنت، ماں بیٹا، پاک دامن، انجمن، وحشی، تہذیب، امراؤ جان ادا، پیاسا، بہشت، ثریا بھوپالی، اک گناہ اور سہی،بیگم جان، سنگدل اور سیتا مریم مارگریٹ ان کی چند ایسی ہی فلموں کے نام ہیں۔

بحیثیت ہدایت کار مشہور فلمیں
نیند
کنیز
دیور بھابھی
بہن بھائی
انجمن
تہذیب
امراؤ جان ادا
مجبور
میرا گھر میری جنت
ماں بیٹا
پاک دامن
وحشی
پیاسا
بہشت
ثریا بھوپالی
اک گناہ اور سہی
بیگم جان
سنگدل
سیتا مریم مارگریٹ

حسن طارق نے خاندان میں اپنی پہلی شادی کے علاوہ انہوں نے اداکارہ نکہت سلطانہ ، مشہور رقاصہ ایمی مینوالا اور مشہور اداکارہ رانی سے شادی کی تھی۔

وفات
حسن طارق 24 اپریل، 1982ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔