دسمبر 24

ملکی و غیر ملکی اہم واقعات آئینہ ایام 24 دسمبر

 640ء۔ فتح مصر (عمرو عاص ؓ کے ہاتھوں)

(1 محرم 20ھ) 643ء: معاویہؒ بن یزید نے منصب خلافت سے استعفی دیا

(25 ربیع الثانی 64ھ) 1715ء۔سویڈش فوج نے ناروے پر قبضہ کر لیا۔1798

ء۔روس اور برطانیہ کے درمیان دوسرے فرانس مخالف اتحاد معاہدہ پر دستخط

۔ 1814کو امریکا اور برطانیہ کے درمیان 1812سے شروع ہوئی جنگ اختتام پذیر ہوئی اور جس کے نتیجے میں بیلجئیم میں ٹریٹی آف گھینٹ پر دستخط ہوئے۔

1851ء – واشنگٹن ڈی سی کانگریس کی لائبریری آتشزدگی کے نتیجے میں جل گئی جس کے نتیجے میں 35ہزار جلدیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ 1865ء۔امریکہ میں خانہ جنگی کے بعد انسانوں کو غلام بنانے کے حامی کنفیڈریشن آرمی کے افسروں نے ریاست ٹینیسی کے شہر پلاسکی میں “کُو کلکس کلان” کےنام سے ایک کلب قائم کیا یہ کلب بہت مختصر وقت میں امریکہ کے نسلیت پرستوں کے مرکز کی شکل اختیار کر گیا۔ 1870ء – سرسید احمد خان نے علمی اور اصلاحی رسالہ تہذیب الاخلاق جاری کیا۔ 1894ء۔کولکتہ میں پہلی طبی کانفرنس کی تنظیم سازی۔ 1896ء۔ریگنلڈ فسینڈن دنیا کے وہ پہلے شخص بنے جنہوں نے میوزک پروگرام کو ریڈیو پر نشر کیا۔ 1914ء۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران جرمن طیارے نے برطانیہ پر پہلی فضائی کارروائی کی اور ڈیور کے علاقے میں بم گرایا۔ 1944ء۔ جرمن سب میرین نے بیلجئیم کے بحری جہاز ایس ایس لیو پولڈ ولے کو نشانہ بنایا جس پر 2ہزار 2سو 35فوجی سوار تھے، حملے کے نتیجے میں 800امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ 1921ء۔نوبک انعام یافتہ رابندرناتھ ٹیگور نےوشو بھارتی یونیورسٹی قائم کی۔ 1951میں اسی تاریخ کو این بی سی ٹی نے ٹیلی وژن کی تاریخ میں پہلی بار ’’امہال اینڈ دی نائٹ وزیٹرز‘‘ کے نام سے پہلا اوپیرا پیش کیا۔ 1951ء – لیبیا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔ 1954ء۔جنوب مشرقی ایشائی ملک لاؤس نے آزادی حاصل کی۔ 1962ء۔سویت یونین نے نوایا زیملیہ میں جوہری تجربہ کیا۔ 1968ء۔میں اسی تاریخ کو تین خلا بازوں جیمز اے لول، ولیم اینڈرس اور فرانک بورمین چاند پر پہنچے، دس مرتبہ چاند کا چکر لگایا اور زمین پر واپس آئے، سات ماہ بعد پہلے آدمی نے چاند پر قدم رکھا۔ 1967ء۔چین نے لقپ نور کے علاقے میں جوہری تجربہ کیا۔ 1963ء۔ قبرص کے مسلح یونانیوں نے “خونی کرسمس” نامی حملوں کے دوران لیفکوشا میں متعین میجر نہات الہان کے کنبے کو ہدف بنایا۔یونانی دہشت گردوں نے الہان کی بیوی مروّت الہان اور تین بچوں مراد ، قدسی اور خاقان کو ان کے گھر کے غسل خانے میں ہلاک کر دیا۔ 1971ء – سقوط ڈھاکہ کے اسباب کی نشان دہی کے لیے حمودالرحمن کمیشن کا قیام عمل میں آیا۔ 1972ء – پشتون راہنما خان عبد الغفار خان کابل میں 8 سال جلاوطنی گزارنے کے بعد واپس پاکستان لوٹے۔ 1979ء۔ افغانستان پر سوویت یونین کے قبضے کا آغاز ہوا۔ مجاہدین کی 10 سالہ مزاحمت کے نتیجے میں سوویت فوجی آخر کار 1989 میں افغانستان سے انخلاء پر مجبور ہو گئے۔ 1986ء۔نئی دہلی کے لوئس ٹیمپل کو عقیدت مندوں کے لیئے کھول دیا گیا۔ 1989ء۔ پانامہ کے بیدخل کئے جانیوالے رہنما نوریگا پانامہ سٹی میں واقع ویٹکین کے سفارتخانے میں پناہ لی۔ 1992میں اس تاریخ کو سابق امریکی صدر جارج بش نے ایران کونٹرا اسکینڈل میں ملوث سیکریٹری دفاع کیسپر وائنبرگر اور دیگر کو معاف کردیا تھا۔ 1996ء۔تاجکستان میں خانہ جنگی کے خاتمے کا معاہدہ ہوا۔ 1999ء – انڈین ائر لائن کی کھٹمنڈو کی طرف جانے والی پرواز کو اغوا کر کے افغانستان کے شہر کابل میں اتار لیا گیا۔31دسمبر کو 190کے قریب یرغمالیوں کو تین کشمیری مجاہدین کے رہا ہونے پر چھوڑ دیا گیاتھا۔ واقعے میں ایک مسافر جہاز کے اندر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔ 1999ء۔ بھارتی جیل سے مولانا مسعود اظہر کی رہائی کے بعد اغوا کار جہاز اور مسافروں کو آزاد کر کے فرار ہو گئے۔ 1999میں اس تاریخ کو آئیوری کوسٹ کے صدر ہینری کونان کو بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے باہر کردیا گیا تھا۔ 2000ء۔وشو ناتھن آنند شطرنج کے عالمی چیمپئین بنے۔ 2002 دہلی میٹرو کا افتتاح ہوا 2003ء – صدر جنرل پرویز مشرف نے اکتیس دسمبردوہزار چار تک فوجی وردی اتارنے کا اعلان کیا ۔ 2003ء۔امریکہ نے عراق کو انتقال اقتدارسونپنے کا فیصلہ کرتے یوۓ30 جون 2004ء کی تاریخ مقرر کی۔ 2006ء۔اسرائیل فلسطین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کو رضامند۔ 2007۔یورپی خلائی ایجنسی کے ایک خلائی جہاز نے مریخ کے راز جاننے کے لیئےمریخ کے مدار میں اپنے چار ہزار چکر مکمل کیئے۔ 2011 کیوبا کی حکومت نے 2900 جنگی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا۔ 2014ء۔بی جے پی کے سینئر راہنماؤں اور سابق وزراۓ اعظم اٹل بہاری واجپائی اور مدن موہن مالویہ کو بھارت رتن دینے کا اعلان۔ ***** ولادت 3 قبل مسیح – گالبا، رومی بادشاہ (وفات۔ 69ء) 1166ء – جان شاہ انگلستان (وفات۔ 1216) 1761ء – سلیم ثالث، عثمانی سلطان (وفات۔ 1808) 1818ء – جیمز پریسکوٹ جول، انگریز طبیعیات دان اور شراب ساز (وفات۔ 1889) 1868ء – اما نوئل لاسکر، جرمنی کم شطرنج کھلاڑی، ریاضی دان اور فلسفی (وفات۔ 1941) 1892ء – روتھ چاٹرٹون، امریکی اداکارہ (وفات۔ 1961) 1892مشہور صحافی اور ادیب بنارسی داس چترویدی 1901ء – الیکساندرفادیئیف (روسی مصنف) 1914ء۔مشہور سماجی کارکن بابا آمٹے 1924ء۔ نارائن بھائی دیسائی 1919ء – قتیل شفائی، پاکستانی شاعر و گیت نگار (وفات۔ 2001) 1930ء۔صحافی اور ادیب اوشا پریموادا 1937ء – فیلکس وینرینڈو، برازیلی فٹ بال کھلاڑی (وفات۔ 2012) 1956ء – انیل کپور بھارتی اداکار 1957ء – حامد کرزئی، افغان سیاست دان، بارہویں صدر افغانستان 1963۔ راجو سریواستو مشیور بھارتی کامیڈین۔ 1997ء۔نیرج چوپڑا۔ بھارتی ایتھلیٹ۔ 1924ء – مشہور گلوکار محمد رفیع امرتسر کے نزدیک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1892ء – مضمون نگار، نقاد اور سوانح نگار رشید احمد صدیقی کا یوم پیدائش۔ 1167ء – منگول حکمران چنگیز خان پیدا ہوا۔ 1950 پاکستانی ٹی وی اداکار معین اختر کی پیدائش۔ ***** وفات 778ء۔ابو سعید مسلمہ بن عبدالملک بن مروان بن الحکم بن ابی العاص بن امیہ قرشی ہیں۔ ( پیدائش66 ھ – 685ء ) ایک اموی امیر، فوجی رہنما، ولی ، سیاستدان تھے۔ 1273ء: وفات جلال الدین رومی (5 جمادی الثانی 672ھ) 1524ء – واس کو ڈے گاما، پرتگالی مہم جو سیاست دان،امیر البحر۔ پرتگالی ہندوستان کے گورنر ( پیدائش 1469) 1863ء – ولیم تھیکرے، انگریز مصنف اور شاعر (پیدائش 1811) 1883ء: وفات محمد باقر آقا نجفی اصفہانی؛ فقیہ اصفہان میں شیعہ قاضی (23 صفر 1301ھ) 1899جبرائیل الدلال۔ ایک عربی صحافی اور شاعر جو عربی کے علاوہ ترکی اطالوی اور فرانسیسی بھی جانتا تھا۔پیدائش 1836ء 1948ء۔افسر مودودی (پیدائش: 3 مارچ 1874ء— وفات: 24 دسمبر 1948ء)انڈین اردو شاعر اور ماہر طب یونانی تھے۔ 1949ء: وفات آقا محمد کبیر؛ فقیہ، استاد حوزہ علمیہ تہران و قم (3 ربیع الاول 1371ھ) 1967ء – برت باسکن، امریکی تاجر و شریک بانی باسکن روبنز ( پیدائش 1913ء) 1973ء۔ایروڈ وینکٹپا راماسامی (پیدائش17 ستمبر 1879ء)، جسے پیریار یا تھانتھائی پیریار، ہندوستانی سماجی کارکن اور سیاست دان ۔ عزت نفس کی تحریک اور دراوڑ کزگم کا آغاز کیا۔ انہیں ‘دراوڑی تحریک کے باپ’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تامل ناڈو میں برہمنی غلبہ اور صنفی اور ذات پات کی عدم مساوات کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا 1978ء۔فلپ خوری حتی ایک امریکی مستشرق۔ لبنان میں پیدا ہوئے۔ بیروت کی امریکی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ 1915ء میں کولمبیا یونیورسٹی کے مشرقی شعبے میں لیکچرر مقرر ہوئے۔ اور آٹھ سال تک پروفیسر رہے۔ اس کے بعد پرنسٹن یونیورسٹی امریکا چلے گئے۔ 1916ء میں’’ اسلامی ریاست کی ابتدا‘‘ نامی ایک کتاب لکھی لیکن ان کی شہرت ’’تاریخ عرب‘‘ کی وجہ سے ہے جو 1937ء میں شائع ہوئی 1979ء۔شتیس چندر داس گپتا۔ ہندوستانی قوم پرست سائنسدان اور موجد 1980ء – ڈونٹز، جرمنی کا سیاست دان، صدر جرمنی ( پیدائش1891ء) 1987ء۔ایم جی رام چندرن۔ تامل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور اداکار 1987ء۔کلونت سنگھ ورک (پیدائش20 مئی 1921ء ) پنجابی ادیب ۔ پنجابی اور انگریزی میں بھی بڑے پیمانے پر لکھا۔ ان کی کہانیوں کا روسی اور جاپانی سمیت کئی اور زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ لیو ٹالسٹائی کی پوتی نتاشا ٹالسٹائی نے روسی زبان میں اور اوساکا یونیورسٹی میں بھارتی زبانوں کے پروفیسر ڈاکٹر. تومیؤ میجوکامی نے جاپانی زبان میں ترجمہ کیا۔ 1988ء۔جینندر کمار۔ ہندی ادب کے نفسیاتی کہانی کار اور ناول نگار 1997ء – توشيرو ميفوني، چینی جاپانی اداکار و تخلیق کار ( پیدائش 1920) 2005ء۔۔بھانومتی رامکرشن (انگریزی: Bhanumathi Ramakrishna) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ، گلوگارہ فلم ساز ہدایت کارہ اور تیلگو زبان کی مصنفہ تھی۔جو 1925 میں پیدا ہوئیں۔ 2007ء – پاکستان ٹی وی اور فلم کے مشہور اداکار اظہار قاضی کراچی میں انتقال کر گئے۔ 2008ء – ہیرلڈ پنٹر،نوبل انعام یافتہ انگریز مصنف اور بیسویں صدی کے عظیم ڈراما نگار اور شاعر۔ ڈراما نگاری میں اپنے مخصوص سٹائل ’پنٹریسک‘ سے پہچانے جاتے ہیں۔ پنٹر کے کرداروں کی ڈائیلاگ کی ادائیگی کے دوران لمبی خاموشی کو ’پینٹرسک سٹائل‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ (پیدائش 1930ء) 2016ء۔دینا ناتھ بھارگو۔انڈین مصور اور نند لال بوس کا شاگرد 2018ء۔سید محمود ہاشمی شاہرودی ۔15 اگست 1948 کو نجف متولد ہوئے اور تہران میں وفات پائے۔ آپ ایران کی سیاسی شخصیات میں سے تھے رکن اسمبلی اور مجلس شوریٰ کے ممبر تھے اور شیعہ مرجع تقلید بھی تھے۔ 2020ء۔پیر نور محمد شاہ جیلانی پاکستانی سیاست دان ( پاکستان پیپلز پارٹی )۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔کووڈ 19 کی وجہ سے فوت ہوۓ۔ *****

ماخذ۔ آزاد دائرةالمعارف ویکیپیڈیا۔ تحقیق و ترتیب اور پیشکش۔ سبطین ضیا رضوی