پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی 25 اپریل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستان کی سابقہ حکمراں سیاسی جماعت ہے۔ جس کی بنیاد ایک سابقہ کرکٹ کھلاڑی عمران خان نیازی نے 25 اپریل 1996 کو رکھی۔ اور اس کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے “انصاف، انسانیت اور خود داری”جماعت کا نعرہ ہے۔عمران خان براڈفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بھی رہے۔ عمران خان نے پولیٹیکل سائنس، اکنامکس اور فلسفہ میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں۔ عمران نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی خدمات کے شعبے اپنے کام آغاز کیا۔ اور لاہور میں اپنی والدہ شوکت خانم جو کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں کے نام پر شوکت خانم کینسر ہسپتال بنایا۔ جو ایک بین الاقوامی معیار کا ہسپتال ہے۔ کچھ عرصہ قبل عمران خان کی طرف سے پاکستان کے موجودہ نظام کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے ایک حل پیش کیا گیا تھا ۔ اس کے مندرجہ ذیل تین نکات ہیں:

آزاد الیکشن کمیشن
آزاد عدلیہ
آزاد احتساب بیورو
پارٹی اس حل پر عمل درآمد کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے تھی ۔ تحریک انصاف اس وقت اپوزیشن کی ایک جماعت کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہی تھی ۔ بالآخر 2018ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف حکمراں جماعت بن کر سامنے آئی اور عمران خان وزیر اعظم بنے ۔ تین سال بعد 10 اپریل 2022 ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے منظورہو گئی عمران خان ایوان کا اعتماد کھو بیٹھے .تحریک انصاف نے اس کا الزام امریکہ پر لگایا کہ اس نے مداخلت کر کے اس کی حکومت کو گرایا ہے.