نجیب محفوظ پیدائش 11 دسمبر

مصر کے مشہور مصنف۔ نجیب محفوظ پہلے عرب مصنف تھے جن کو ادب کا نوبل پرائز ملا۔ قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ نجیب محفوظ نے سترہ سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا لیکن جب ان کی پہلی تصنیف شائع ہوئی تو اس وقت ان کی عمر اڑتیس سال تھی۔ 1988ء میں ان کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔ نجیب محفوظ کہا کرتے تھے کہ ایک مصنف کا کام ان حالات کی نقشہ کشی کرنا ہوتا جن میں وہ رہتا ہے اور اگر حالات تبدیل ہو جاتے ہیں تو مصنف بھی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ نجیب محفوظ کے ناولوں میں قاہرہ کی زندگی کی نقشہ کشی کی گئی ہے۔ ابتدائی سالوں میں، نجیب محفوظ نے حافظ نجیب، طہ حسین اور سلمہ موسی کو پڑھا اور ان سے متاثر بھی تھے۔

انہوں نے کم از کم پچاس کے قریب ناول اور سینکڑوں کہانیاں لکھیں۔ اس کے علاوہ دو سو سے زیادہ مضامین لکھے ہیں لیکن ان ناولوں اور مضامین کی تفصیل کے لیے ایک الگ دفتر درکار ہے۔ کچھ سال پہلے ان کی ایک کلیات پانچ جلدوں میں شائع ہوئیں جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور یہ ان کا نصف کام بھی نہیں ہے۔

ان کے پندرہ ناولوں پر فلمیں بھی بنائی گئی ہیں، جو جبل الطارق سے خلیج فارس تک پھیلے ہوئے عرب ممالک میں اپنی شہرت رکھتی ہیں۔

Adrift on the Nile بنیادی طور پر عربی ناول ہے جسے فرانسس لیارڈیٹ نے انگریزی میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس کا اردو ترجمہ آب نیل پہ آوارگی نیئر عباس زیدی نے کیا ہے۔
11 دسمبر 1911 قاہرہ میں پیدا ہوئے اور 30 اگست 2006 میں وفات پائی