عمر شریف پیدائش 10 اپریل

ہالی وُڈ کی کئی ایک کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر عالمی شہرت حاصل کرنے والے فنکار۔عمر شریف مصر کے بندرگاہی شہر اسکندریہ میں لبنان اور شام سے تعلق رکھنے والے ایک مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 1953ء میں اُنہوں نے خوبصورت اداکارہ فاتن حمامہ کے ساتھ مل کر ایک فلم میں کام کیا۔ تب اِس اداکارہ سے شادی کرنے کےلئے اُنہوں نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام، جو تب تک مِشیل دمتری شالُوب تھا، بدل کر عمر شریف کر لیا۔ اِس شادی سے اُن کا ایک بیٹا ہوا، جس کا نام طارِق ہے۔

1962ء میں اُنہوں نے پہلی مرتبہ ایک انگریزی فلم میں کام کیا، یہ تھی لارنس آف عربیہ، جس کے لیے اُنہیں بہترین معاون اداکار کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اِس کے تین سال بعد اُنہوں نے ڈاکٹر زواگو میں کام کیا اور یوں عالمی شہرت کی دہلیز پر قدم رکھا۔ یہ تھی وہ فلم، جس میں عمر شریف کی اداکاری آج بھی لوگوں کے دلوں پر نقش ہے۔