خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ یومِ وفات17؍اگست

17؍اگست 1944

*شاعرِ جذب و حقیقیٔ عشق، ممتاز اور صوفی شاعر” خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ صاحب “ کا یومِ وفات…*

نام *خواجہ عزیز الحسن غوری*، تخلص *مجذوبؔ* ۔ تاریخی نام *مرغوب احمد* ۔ *۱۲؍جون ۱۸۸۴ء کو ادرئی ، ضلع جالوں (یوپی)* میں پیدا ہوئے۔ تربیت خالص دینی اور مشرقی طرز پر ہوئی۔ علی گڑھ سے بی اے کیا۔ ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ *خواجہ صاحب* نے قانون چھوڑ کر پہلے آبکاری میں نوکری کی۔ اس نوکری سے مستعفی ہو کر ڈپٹی کلکٹری کے عہدے پر فائز ہوئے۔ سات برس اس عہدے پر رہے۔ چوں کہ یہ عہدہ ان کی طبیعت کے خلاف تھا اس لیے کوشش کرکے اپنا تبادلہ تنخواہ کی کمی پر محکمہ تعلیم میں کرالیا۔ پہلے مکاتبِ اسلامیہ کے ڈپٹی انسپکٹر مقرر ہوئے پھرانگریزی اسکولوں کے انسپکٹر آف اسکولز(یوپی) مقررہوئے اور اسی عہدے سے پنشن پاکر ریٹائر ہوئے۔ شاعری میں کسی سے تلمذنہ تھا۔ *عزیز الحسن غوری حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ* کے مرید اور خلیفہ تھے۔ ان میں خاکساری اور تواضع کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ انھوں نے انگریزی کپڑے کبھی نہیں پہنے۔ ڈپٹی کلکٹری اور انسپکٹری میں بھی اپنی وضع نہیں بدلی۔ *۱۷؍اگست ١٩٤٤ء* کو *ادرئی* میں انتقال کرگئے۔ ان کا کلام *’’ گفتۂ مجذوب‘‘* کے نام سے ۱۹۸۰ء میں شائع ہوا ۔
*بحوالۂ: پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:301*

🌹✨ *پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ*

━━━━━━ ❃❃✺ ✿✺❃❃ ━━━━━━

💐💐 *معروف شاعر حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔؒ کے یومِ وفات پر مقبول منتخب کلام خراجِ عقیدت …* 💐💐

ادا شناس ترا بے زباں نہیں ہوتا
کہے وہ کس سے کوئی نکتہ داں نہیں ہوتا
_____
*فطرت ہے مست روح ہے مستانہ آج کل*
*شیشہ ہے قلب ، دیدہ ہے پیمانہ آج کل*
_____
*نہ دیکھوں گا حسینوں کو ارے توبہ نہ دیکھوں گا*
*تقاضا لاکھ تو کر اے دلِ شیدا نہ دیکھوں گا*
_____
جانے تو تمہیں دیں گے نہ اب تابہ سحر ہم
شب ہائے جدائی کے نکالیں گے کسر ہم
_____
*ہر چیز میں عکسِ رُخِ زیبا نظر آیا*
*عالم مجھے سب جلوہ ہی جلوہ نظر آیا*
_____
*پسِ پردہ تجھے ہر بزم میں شامل سمجھتے ہیں*
*کوئی محفل ہو ہم اس کو تری محفل سمجھتے ہیں*
_____
وہ مست ناز آتا ہے ذرا ہشیار ہو جانا
یہیں دیکھا گیا ہے بے پیے سرشار ہو جانا
_____
*نظارے ہوئے ہیں اشارے ہوئے ہیں*
*ہم ان کے ہوئے وہ ہمارے ہوئے ہیں*
_____
*کوئی مزا ، مزا نہیں کوئی خوشی خوشی نہیں*
*تیرے بغیر زندگی، موت ہے زندگی نہیں*
_____
دل ربا پہلو سے اب اٹھ کر جدا ہونے کو ہے
کیا غضب ہے کیا قیامت ہے یہ کیا ہونے کو ہے
_____
وفا کر کے اس کا صلا چاہتا ہوں
بڑا نا سزا ہوں سزا چاہتا ہوں
_____
*ذرا اے ناصحِ فرزانہ چل کر سن تو دو باتیں*
*نہ ہوگا پھر بھی تو مجذوبؔ کا دیوانہ دیکھوں گا*
______
ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی
اب تو آ جا ، اب تو خلوت ہو گئی
_____
*یہ معانی ، یہ حقائق ، یہ روانی ، یہ اثر*
*شاعری تیری ہے یا مجذوبؔ یا الہام ہے؟*

●•●┄─┅━━━★✰★━━━┅─●•●

🔳 *خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ*🔳

*انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ