جمی کارٹرپیدائش 1اکتوبر

جیمز ارل “جمی” کارٹر (پیدائش: یکم اکتوبر، 1924ء) 1977ء سے 1981ء تک امریکا کے 39 ویں صدر رہے۔ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن تھے۔ ان کا تعلق ریاست ہائے متحدہ امریکا کے جنوبی علاقوں سے تھا جہاں وہ ریاست جارجیا میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ سینیٹر اور بعد ازاں جارجیا کے گورنر ر رہے۔ اس حیثیت سے انھوں نے نسلی امتیازات کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ وہ اپنے مونگ پھلی کے کاروبار کے باعث بھی مشہور تھے۔

انہوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تصفیہ کرانے کی کوششیں کیں تاہم جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے سوویت یونین کے ساتھ معاہدے کی ان کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ ان کے بعد رونالڈ ریگن امریکا کے صدر بنے۔

جمی کارٹر آج کل مختلف ممالک میں انتخابات کے آزاد مبصر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

اپنے دور صدارت میں جمی کارٹر کو کئی داخلی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جن میں توانائی اور اقتصادی بحران بھی شامل ہے۔ اس بحران کے خاتمے میں ناکامی ہی ان کی صدارت کے خاتمے اور رونالڈ ریگن کی آمد کا باعث بنی۔
نوبل انعام
انہیں امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق
88 سال کی عمر میں کارٹر نے امریکی صدر اوبامہ کے قتل بذریعہ ڈرون کو انسانی حقوق سے متصادم قرار دیا۔