ارفع کریم کی یاد میں ڈاک ٹکٹ کا اجرأ 2 فروری2012

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ دنیا کی کم عمرترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم 2 فروری 1995 ء کو فیصل آباد کے چک 4-ج.ب، رام دیوالی میں پیدا ہوئی تھیں۔ اُنہوں نے 2004 میں صرف 9 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کرکے دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی اسپیشلسٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ جس کے بعد مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ارفع کریم کو خصوصی طور پر امریکہ بلا کر ان سے ملاقات کی تھی۔ 2005ء میں انہیں وزیر اعظم شوکت عزیز نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل اور 2006ء میں صدر پرویز مشرف نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور سلام پاکستا ن یوتھ ایوارڈ عطا کیا تھا۔ ارفع کریم کو 22 دسمبر2011ء کو مرگی کے دورے کے بعد طبیعت بگڑنے پر لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ تین ہفتے تک کومے کی حالت میں رہیں اور 14جنوری 2012ء کی شب انتقال کر گئیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد ان کی سال گرہ کے دن 2 فروری 2012ء کو ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت آٹھ روپے تھی اور اس پر ارفع کریم کا ایک خوب صورت پورٹریٹ طبع کیا گیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن نوید اعوان نے تیار کیا تھا اور اس پر انگریزی زبان میں ARFA KARIM (1995-2012) THE WORLD’S YOUNGEST MICROSOFT CERTIFIED PROFESSIONAL اور THE LAST SUNSET JANUARY 14, 2012 کے الفاظ تحریر تھے۔

Leave a Reply