حنیف محمد پیدائش دسمبر 21

حنیف محمد (21 دسمبر 1934ء-11 اگست 2016ء) پاکستان کی طرف سے پہلی ٹیسٹ ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی تھے۔ یہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچ اور فرسٹ کلاس میچ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکاڈ بھی رکھتے تھے۔ ان کو ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے طویل اننگز کھیلنے کا بھی عزاز حاصل تھا۔ وہ “لٹل ماسڑ” کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔
حنیف محمد سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ 2013ء میں لندن میں ان کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔ تاہم بعد ازاں انھیں پھیپھڑوں میں سرطان کی تشخیص ہوئی۔ اگست 2016ء کے ابتدائی دنوں میں طبیعت بگڑنے پر انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کئی دن زیر علاج رہنے کے بعد 11 اگست 2016ء کو دم توڑ گئے۔

Leave a Reply