سمندر خاں سمندر کی پیدائش 1 جنوری

سمندر خاں سمندر یکم جنوری 1901ء پشتو کے بزرگ ادیب، شاعر، محقق اور مترجم سمندر خاں سمندر کی تاریخ پیدائش ہے۔ سمندر خاں سمندر بدرشی، نوشہرہ کینٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں ژور سمندر، دادب منارہ، میرمنے، دبلال ہانگ، کاروان روان دے، لیت ولار ، خوگہ شپیلئی، پختنے، قافیہ، دایلم سوکہ، دقرآن ژڑا اور بلے ڈیوے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے علامہ اقبال کی مثنوی اسرار خودی اور رموز بے خودی کا بھی منظوم پشتو ترجمہ کیا تھا جو اشاعت پذیر ہوچکا ہے۔ سمندر خاں سمندر کو حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ سمندر خاں سمندر17 جنوری 1990ء کو پشاور میں وفات پاگئے ۔وہ بدرشی، نوشہرہ کینٹ میں آسودۂ خاک ہیں۔

Leave a Reply