علامہ تاجور نجیب آبادی کی وفات 30 جنوری

30علامہ تاجور نجیب آبادی 30 جنوری1951ء کو لاہور میں اردو کے مشہور شاعر اور ادیب شمس العلماء علامہ تاجور نجیب آبادی کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ علامہ تاجور نجیب آبادی کا اصل نام احسان اللہ خان درانی تھا اور وہ 1890ء میں یوپی کے مقام نینی تال میں پیدا ہوئے تھے تاہم اپنے وطن نجیب آباد کی نسبت سے نجیب آبادی کہلاتے تھے۔ تاجور نجیب آبادی مخزن لاہور، ادبی دنیا لاہور اور شاہکار لاہور کے مدیر رہے تھے اور دیال سنگھ کالج لاہور میں تدریس کے شعبہ سے وابستہ تھے۔ علامہ تاجور نجیب آبادی لاہورمیں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

Leave a Reply