چارلس ڈاروین وفات 19 اپریل 1882

چارلس ڈارون (1809–1882) ایک انگریز ماہر حیاتیات تھا۔ اسنے نے نظریہ ارتقا پیش کیا اور دنیا کی سوچ میں بہت بڑی تبدیلی لے کر آیا۔
ڈارون 12 فروری 1809 کو شریوزبری انگلستان میں پیدا ہوا۔ 16 سال کی عمر میں اسنے ایڈنبرا یونیورسٹی میں طب کے شعبے میں داخلہ لیا لیکن اسے یہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا وہ پھر کیمبرج میں دینیات کی تعلیم حاصل کرنے گیا۔ اسے پڑھائی کی بجائے گھڑ سواری اور بندوق چلانا زیادہ اچھا لگا اس کے باوجود اس کی دلچسپیوں کو دیکھتے ہوئے اسے مطالعاتی بحری جہاز بیگل کے مہم جویانا سفر کے لیے منتحب کر لیا جاتاہے۔ ڈارون 1831 میں 22سال کی عمر میں بیگل پر دنیا کے گرد سفر پر روانہ ہوا اس لمبے سفر کے دوران میں ڈارون بہت قدیم قبیلوں سے ملا بہت سارے فوسل دریافت کیۓاور بہت زیادہ تعداد میں پودوں اور جانوروں کا مشاہدہ کیا ان مشاہدات کو اس نے بڑی تفصیل سے قلم بند کیا۔

ان مشاہدات کی بنیاد پر اسنے بے شمار کتابیں لکھیں جن میں سب سے مشہور اصل الانواع (Origin Of Species) ہے۔ ڈارون کے نظریہ ارتقا کو اب سائنس میں بڑا درجہ حاصل ہے-