نہال عبداللہ کی وفات فروری 8

نہال عبداللہ 8 فروری 1983ء کو ریڈیو پاکستان کے معروف موسیقار اور گلوکار نہال عبداللہ کراچی میں وفات پاگئے۔ نہال عبداللہ 1924ء میں قصبہ چڑاوا ریاست جے پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد اللہ دیا سارنگی نواز اور اپنے بھائی استاد جمال خان سارنگی نواز سے حاصل کی۔ 1948ء مزید پڑھیں

سورن لتا کی وفات فروری 8

سورن لتا 1950ء اور 1960ء کی دہائی کی مشہور ترین پاکستانی اداکارہ تھیں۔ سورن لتا 1944ء میں ہندوستان کی مقبولِ عام اداکارہ تھیں۔ پاکستان میں فلمسازی اور اداکاری کے بانیوں میں شمار ہوتی ہیں۔1924ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں اور 8 فروری 2008ء کو فوت ہوئیں۔ وہ اپنے مسلم نام سعیدہ بانو کی بجائے سورن مزید پڑھیں

بیگم خورشید مرزا کی وفات

بیگم خورشید مرزا 4 مارچ 1918ء بھارت کی سابق فلمی اداکارہ اور پاکستان ٹیلی وژن کی ممتاز فنکارہ بیگم خورشید مرزا کی تاریخ پیدائش ہے۔ بیگم خورشید مرزا کا اصل نام خورشید جہاں تھا اور ان کا تعلق علی گڑھ کے ایک ممتاز گھرانے سے تھا۔ ان کے والد شیخ عبداللہ نے علی گڑھ میں مزید پڑھیں

نفیس رقم کی وفات 5 فروری 2008

سید نفیس الحسینی نفیس رقم 5 فروری 2008ء کو پاکستان کے نامور خطاط، عالم دین اور معروف روحانی شخصیت علامہ سید نفیس الحسینی نفیس رقم لاہور میں وفات پاگئے اور لاہور ہی میں اپنی بناکردہ خانقاہ حضرت سید احمد شہید میں آسودۂ خاک ہوئے۔ سید نفیس الحسینی کا اصل نام سید انور حسین تھا اور مزید پڑھیں

احمد غلام علی چھاگلہ کی وفات 5 فروری

احمد غلام علی چھاگلہ پاکستان کے ممتاز موسیقار اور پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کے خالق جناب احمد علی غلام علی چھاگلہ 31 مئی 1902ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے سندھ مدرسہ کراچی سے تعلیم حاصل کی اور کراچی کے نامور موسیقار مہاراج سوامی داس کے سامنے زانوئے تلمذتہ کیا۔ جناب مزید پڑھیں

ایم اشرف کی وفات 4 فروری

ایم اشرف پاکستان کا مشہور فلمی موسیقار تھے۔ 60 کے عشرے میں منظور کے ساتھ کام کیا اور ان کی جوڑی منظور اشرف کے نام سے بہت مشہور ہوئی۔ اس کے بعد یہ جوڑی ٹوٹ گئی اور یوں منظور منظر عام سے غائب ہو گئے لیکن ایم اشرف نے موسیقی کی دنیا میں اپنا ایک مزید پڑھیں

ملکہ پکھراج کی وفات 4 فروری

پیدائش: 1914ء وفات:4 فروری 2004ء ملکہ پکھراج کا تعلق جموں سے تھا اور وہ جموں و کشمیر ریاست کے راجہ ہری سنگھ کے دربار سے وابستہ رہیں۔ شیخ عبداللہ کی کتاب آتش چنار میں اس کا ذکر ہے کہ وہ مہاراجہ سے کتنا قریب تھیں۔ انہیں راجہ ہری سنگھ کا دربار ہنگامی طور پر اس مزید پڑھیں

ام کلثوم کی وفات Umm Kulthum فروری 3

ام کلثوم مصری مغنیہ ۔ 30 دسمبر، 1898ء سلطنت عثمانیہ میں ایک کسان گھرانے میں پیداہوئیں ۔ اُنہوں نے باقاعدہ تعلیم نہیں پائی۔ 1954ء میں‌قاہرہ کے ڈاکٹر حسن الخضری سے شادی ہوئی۔ مصری کہتے ہیں کہ اہرام مصر اور ام کلثوم کی آواز کو ثبات دوام حاصل ہے۔ عرب کلاسیکی موسیقی میں کافی مہارت حاصل مزید پڑھیں

استاد اللہ رکھا خان طبلہ نواز کی وفات 3 فروری

استاد اللہ رکھا خان طبلہ نواز 3 فروری 2000ء برصغیر کے مشہور طبلہ نواز استاد اللہ رکھا خان قریشی کی تاریخ وفات ہے۔ استاد اللہ رکھا خان 29 اپریل 1919ء کو جموں میں پیدا ہوئے تھے۔ 12 برس کی عمر میں طبلہ بجانے کی تربیت کا آغاز ہوا۔ وہ موسیقی کے پنجاب گھرانے کے نامور مزید پڑھیں

مستنصر حسین تارڑ کی پیدائش مارچ 1

مستنصر حسین تارڑ پاکستان کے مشہور سفر نامہ نگار ہیں۔ اب تک پچاس سےزیادہ کتابیں لکھ چکے ہیں۔ ان کی وجہ شہرت سفر نامےاور ناول نگاری ہے۔اس کے علاوہ ڈراما نگاری، افسانہ نگاری اور فن اداکاری سے بھی وابستہ رہے۔ مستنصر حسین تارڑ پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ادیب ہیں- حالات زندگی مزید پڑھیں