ضیا ء محی الدین انتقال 13 فروری

ضیا ء محی الدین کا انتقال پر ملال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مشہور پاکستانی اداکار ، صدا کار اور ہدایت کار آج 13 فروری 2023 ء کو انتقال کر گئے ۔ ان کی ولادت سنہ 1931 ء کی تھی۔ طویل عمر پائی۔ فیصل آباد ( لائل پور ) میں پیدا ہوے۔ پنجابی ہوتے ہوئے انگریزوں کی طرح انگریزی مزید پڑھیں

پہلا یوٹیوب ویڈیو اپ لوڈ ہوا۔ 23 اپریل 2005

پہلی بار یوٹیوب ویڈیو 23 اپریل 2005 کو اپ لوڈ کی گئی تھی – یوٹیوب کے شریک بانی جاوید کریم نے 18 سیکنڈ کی ویڈیو شائع کی ، جس کا عنوان “میں چڑیا گھر میں۔” “Me at the zoo.” جس پر اس نے 90 ملین سے زیادہ آراء حاصل کیں۔ آج تک ، کریم کے مزید پڑھیں

آغا طالش کی وفات فروری 19

آغا طالش پاکستان کے نامور فلمی اداکار آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا اور وہ 10 نومبر 1923ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے قیام پاکستان سے پہلے بمبئی میں بننے والی فلم سرائے سے باہر سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پہلے مزید پڑھیں

مدھوبالا کی پیدائش فروری 14

مدھوبالا 14 فروری 1933ء برصغیر کی مشہور فلمی اداکارہ مدھو بالا کی تاریخ پیدائش ہے۔ مدھو بالا کا اصل نام ممتاز جہاں بیگم تھا۔ انہوں نے 1942ء میں 9 سال کی عمر میں فلم بسنت سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں وہ اداکارہ ممتاز شانتی کی بیٹی بنی تھیں۔ مشہور فلم مزید پڑھیں

لوک گلوکار محمد یوسف کی وفات فروری 14

لوک گلوکار محمد یوسف محمد یوسف 14 جنوری 1940ء کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے والد استاد لونگ خان بھی سندھ کے معروف لوک گلوکار تھے۔ ان کے خاندان میں کئی اور معروف موسیقار بھی پیدا ہوئے جن میں استاد زوار بسنت کا نام سرفہرست تھا۔ محمد یوسف نے موسیقی کی تربیت گوالیار گھرانے مزید پڑھیں

قاضی واجد کا انتقال 11 فروری 2018

قاضی واجد (اردو: قاضی واجد 26 مئی 1930 – 11 فروری 2018) ایک پاکستانی اداکار تھے۔ ان کا انتقال 11 فروری 2018 کو کراچی میں ہوا۔ قاضی صاحب کا شمار پاکستان کی ریڈیو انڈسٹری کے سرخیلوں میں ہوتا تھا۔ ریڈیو پر 25 سال کے بعد، انہوں نے استعفی دیا اور ایک اداکار کے طور پر مزید پڑھیں

صادقین کی وفات فروری 10

سید صادقین احمد نقوی (پیدائش: 30 جون 1923ء– وفات: 10 فروری 1987ء) پاکستان کے شہرہ آفاق مصور، خطاط اور نقاش تھے جنہیں صادقین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اُن کی وجہ شہرت اسلامی خطاطی اور مصوری ہے۔ خاندان ان کے والد سیّد سبطین احمد نقوی کا گھرانہ خطاطی کے حوالے سے بہت پہلے سے مزید پڑھیں

مرید بلیدی کی وفات فروری 9

مرید بلیدی 9 فروری 1986ء کو پاکستان کے مشہور لوک فنکار مرید بلیدی طویل علالت کے بعد کندھ کوٹ کے قریب انتقال کرگئے۔ مرید بلیدی 1926ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے ان کا شمار بلوچستان کے مشہور سازندوں اور گلوکاروں میں ہوتا تھا۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1979ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن مزید پڑھیں

ندا فاضلی وفات فروری 8

ندا فاضلی اردو کے مشہور شاعر ، فلمی گیت کار اور مکالمہ نگار گزرے۔ ان کا پورا نام مقتدا حسن ندا فاضلی ہے۔ لیکن ندا فاضلی کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان کی پیدائش 12 اکتوبر، 1938ء کو ہوئ ابتدائی زندگی]ندا فاضلی گوالیار میں پیدا ہوئے۔ دہلی میں تعلیم پائی۔ ان کے والد ایک شاعر مزید پڑھیں