ضیا ء محی الدین انتقال 13 فروری

ضیا ء محی الدین کا انتقال پر ملال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشہور پاکستانی اداکار ، صدا کار اور ہدایت کار آج 13 فروری 2023 ء کو انتقال کر گئے ۔ ان کی ولادت سنہ 1931 ء کی تھی۔ طویل عمر پائی۔
فیصل آباد ( لائل پور ) میں پیدا ہوے۔
پنجابی ہوتے ہوئے
انگریزوں کی طرح انگریزی اور اہل زبان کی طرح اردو بولتے تھے۔
نماز جنازہ امام بارگاہ یژب کراچی میں ادا کی جائے گی ۔
لارنس آف عریبیا میں بھی کام کیا۔
اداکاری ہو یا صدا کاری وہ استاذ الاساتذہ میں سے تھے۔
ادب سے گہرا لگاؤ تھا ۔
شیکسپئیر ہو یا میر انیس ،
شکوہ جواب شکوہ ہو ،
یا ابن انشاء کا مزاح یا شان الحق حقی کی نثر۔
نظم ہو یا نثر خوب پڑھتے تھے۔
رموز اوقاف کا خیال رکھتے۔
آواز کے زیر وبم کے فن کے استاد تھے۔
انگریزی اور اردو الفاظ کا تلفظ کوئی ان سے سیکھے۔
عربی الفاظ کے تلفظ میں کبھی خطا کر جاتے تھے۔
ان کی وفات فن و ادب کے قدر دانوں کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔
خلیل الرحمٰن چشتی