پروفیسر انجم اعظمی کی وفات 31 جنوری

پروفیسر انجم اعظمی 31 جنوری 1990ء کو اردو کے ممتاز شاعر، ادیب، نقاد اور ماہر تعلیم پروفیسر انجم اعظمی کراچی میں وفات پاگئے اور کراچی میں ہی سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔ پروفیسر انجم اعظمی کا اصل نام مشتاق احمد عثمانی تھا اور وہ 2 جنوری 1931ء کو فتح پور ضلع اعظم مزید پڑھیں

علامہ تاجور نجیب آبادی کی وفات 30 جنوری

30علامہ تاجور نجیب آبادی 30 جنوری1951ء کو لاہور میں اردو کے مشہور شاعر اور ادیب شمس العلماء علامہ تاجور نجیب آبادی کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ علامہ تاجور نجیب آبادی کا اصل نام احسان اللہ خان درانی تھا اور وہ 1890ء میں یوپی کے مقام نینی تال میں پیدا ہوئے تھے تاہم مزید پڑھیں

سرور بارہ بنکوی کی پیدائش 30 جنوری

سرور بارہ بنکوی اردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار جناب سرور بارہ بنکوی کااصل نام سعید الرحمن تھا۔ وہ 30 جنوری 1919ء کو بارہ بنکی (یو پی۔بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد پہلے کراچی اور پھر ڈھاکا میں سکونت اختیار کی۔جہاں انہوں نے فلم تنہا کے مکالمے لکھ کر مزید پڑھیں

محمد علی جوہر وفات 4 جنوری

ہندوستانی مسلمانوں کے عظیم رہنما۔ جوہر تخلص۔ ریاست رام پور میں پیدا ہوئے۔ دو سال کے تھے کہ والد کا انتقال ہوگیا۔ والدہ مذہبی خصوصیات کا مرقع تھیں، اس لیے بچپن ہی سے تعلیمات اسلامی سے گہرا شغف تھا۔ ابتدائی تعلیم رام پور اور بریلی میں پائی۔ اعلٰی تعلیم کے لیے علی گڑھ چلے گئے۔ مزید پڑھیں

عبدالعزیز خالد کی وفات 28 جنوری

عبدالعزیز خالد 28 جنوری 2010ء کو اردو کے نامور شاعر اور سابق سول سرونٹ عبدالعزیز خالد لاہور میں وفات پاگئے۔ عبدالعزیز خالد 14 جنوری 1927ء کو موضع پرجیاں کلاں تحصیل نکو در ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اسلامیہ کالج لاہور کے فارغ التحصیل تھے اور کالج کے محلے کریسنٹ کے مدیر بھی رہے مزید پڑھیں

حنیف رامے کی وفات 1 جنوری

حنیف رامے پاکستان کے نامور ادیب، شاعر، مصور، خطاط، دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کی تاریخ پیدائش 15 مارچ 1930ء ہے۔ حنیف رامے تحصیل ننکانہ صاحب ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوئے تھے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ماسٹرز کرنے کے بعد وہ اپنے خاندانی کاروبار نشر و اشاعت سے منسلک ہوگئے، اسی دوران انہوں نے اپنی مزید پڑھیں

سید ضمیرجعفری کی پیدائش 1 جنوری

سید ضمیرجعفری اردو کے نامور شاعر، ادیب اور مترجم سید ضمیر جعفری یکم جنوری 1914ء کو چک عبدالخالق ضلع جہلم میں پیدا ہوئے تھے۔ سید ضمیر جعفری کا اصل نام سید ضمیر حسین تھا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول جہلم اور اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیمی مدارج طے کرنے کے بعد صحافت کے شعبے سے مزید پڑھیں

صغیر ملال کی وفات

صغیر ملال 26 جنوری 1992ء کو اردو کے معروف ادیب، شاعر اور مترجم صغیر ملال کراچی میں وفات پاگئے۔ صغیر ملال 15 فروری 1951ء کوراولپنڈی کے قریب ایک گائوں میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بہت مختصر مگر بھرپور ادبی زندگی گزاری۔ ان سے ادبی حلقوں کو بہت سی توقعات وابستہ تھیں جو ان کی مزید پڑھیں

رضی اختر شوق کی وفات

رضی اختر شوق 22 جنوری 1999ء کو اردو کے ایک معروف شاعر رضی اختر شوق کراچی میں وفات پاگئے۔ رضی اختر شوق کا اصل نام خواجہ رضی الحسن انصاری تھا اور وہ 23اپریل 1933ء کو سہارنپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدر آباد دکن سے حاصل کی اور جامعہ عثمانیہ سے گریجویشن کیا۔ مزید پڑھیں