فاطمہ ثریا بجیا وفات فروری 10

فاطمہ ثریا بجیا (پیدائش: یکم ستمبر 1930ء– وفات: 10 فروری 2016ء) پاکستان ٹیلی وژن اور ادبی دنیا کی معروف شخصیت۔ ان کا نام ناول نگاری ، ڈراما نگاری کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔ انہوں نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج پر بھی کام کیا ۔ جب سماجی اور فلاحی حوالے سے بھی ان کے کام قابل قدر ہیں۔ محترمہ فاطمہ ثریّا بجیا کا خاندان بھی ادبی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ محترمہ فاطمہ بجیا 10 فروری،2016ء کو کراچی میں طویل علالت کے بعد 85 سال کی عمر میں انتقال فرما گئیں۔

حالات زندگی
محترمہ بجیا نے کوئی باقاعدہ اسکول کی تعلیم حاصل نہیں کی ۔ اس کے باوجود انہوں نے ادب اور تحریر کی دنیا میں نام پیدا کیا۔

ابتدائی حالات
یکم ستمبر، 1930ء کو بھارتی شہر حیدرآباد کے ضلع کرناٹک میں پیدا ہوئیں ۔ تقسیم کے فوراً بعد اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آ گئیں ۔

خاندان
ان کے خاندان میں اور بھی مشہور شخصیات ادبی دنیا میں مصروف عمل ہیں جیسے کہ بھائیوں میں احمد مقصود اور انور مقصود بہنوں میں سارہ نقوی، زہرہ نگاہ اور زبیدہ طارق

اعزازات
1997ء میں ان کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں جاپان کا اعلی سول ایوارڈ بھی شامل ہے۔2012ء میں ان کو صدرِ پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

نمایاں کام
بجیا کی وجہ شہرت وہ ڈرامے ہیں جو پی ٹی وی نے پیش کیے۔

شروعات
ٹیلی وژن کی دنیا میں بجیا کی آمد محض اتفاقاً ہوئی تھی جب1966ء میں کراچی جانےکے لیے ان کی فلائٹ تعطل کا شکار ہوئی تو وہ اسلام آباد پی ٹی وی سینٹر کسی کام سے گئیں وہاں اسٹیشن ڈائریکٹر آغا ناصر نے اداکاری کے ذریعے ان سے پہلا کام کروایا اس کے بعد انہوں نے ڈراما نگاری کے ذریعے اس ادارے سے اپنا تعلق مضبوط کیا۔

ڈرامے
ماخوذ
شمع (ماخوذ از ناول مصنفہ“اے آر خاتون“)
افشاں (ماخوذ از ناول مصنفہ“اے آر خاتون“)
عروسہ (ماخوذ از ناول مصنفہ“زبیدہ خاتون“)
تصویر (ماخوذ از ناول مصنفہ“اے آر خاتون“)
زینت (ماخوذ از سندھی ناول مصنف“مرزا قلیچ بیگ“)
تخلیق
انا
آگاہی
آبگینے
بابر
تاریخ و تمثیل
گھر ایک نگر
فرض ایک قرض
پھول رہی سرسوں
تصویر کائنات
اساوری
سسّی پنّوں
انارکلی
اوراق
بجیا نے بچوں کے پروگرام کے لیے بھی کام کیا ۔

دیگر کارہائے نمایاں
بجیا نے صوبائی حکومت سندھ میں مشیر برائے تعلیم کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیں ۔

Leave a Reply