اولمپک گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی خوشی میں ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ 30 جنوری

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 30 جنوری 1969ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اولمپک گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی خوشی میں دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوبصورت سیٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن سلیم غوری نے تیار کیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی نمایاں بات یہ تھی کہ ان پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اسد ملک کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر سلیم غوری نے ڈیزائن کیے تھے ۔ اسد ملک پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے جن کی تصویر پاکستان کے ڈاک ٹکٹوں پر شائع ہوئی۔ ان کے علاوہ پاکستان کے جو کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں ان میں جہانگیر خان اور عمران خان شامل ہیں۔ (یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں عمران خان اور آصف اقبال کی تصویریں سینٹ ونسنٹ / گرینڈینز کے ڈاک ٹکٹوں پر بھی شائع ہوچکی ہیں)

Leave a Reply