جنوری 27، 1880 تھامس ایڈیسن نے بجلی کا بلب رجسٹر کرایا

U.S. Patent#223898: Electric-Lamp. Issued January 27, 1880.

تھامس ایلوا ایڈیسن ایک امریکی سائنسدان اور موجد تھا۔ ریاست اوہایو کے ایک گاؤں میلان میں پیدا ہوا ۔ والدین بہت غریب تھے ۔ ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی ۔ بارہ سال کا ہوا تو ریل گاڑی میں کتابیں بیچنے کا کام کرنےلگا۔ اسے تمباکو نوشی کے ڈبے میں تھوڑی سی جگہ دے دی گئی تھی۔ کچھ عرصے بعد اسی ڈبے میں ایک چھوٹا سا پرنٹنگ پریس لگا لیا اور اپنا اخبار چاپنے لگا۔ وہیں اس نے ایک کیمیاوی تجربہ گاہ بنا رکھی تھی۔ بعد ازاں تار برقی کا کام سیکھ کر ڈاک خانے میں ملازم ہوگیا۔ یہاں اس نے آٹومیٹک ٹیلگراف کے لیے ٹرنسمیٹر ریسور ایجاد کیا۔ اس اثنا میں اور بھی کئی ایجادیں کیں جن سے اُسے خاصی آمدنی ہوئی ۔ اس روپے سے نیوجرسی میں ایک تجربہ گاہ اور ورکشاپ قائم کر لی۔ اس کی ایجادات کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہے جن میں فونو گراف(جس نے آگے چل کر گرامو فون کی شکل اختیار کی) بجلی کا قمقمہ ، میگا فون ، سینما مشین ، وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔ 1915ء میں اسے نوبل پرائز ملا۔

Leave a Reply