اشتیاق حسین قریشی وفات جنوری 22

پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی ، (پیدائش: 20 نومبر 1903ء- وفات: 22 جنوری 1981ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم، معروف مورخ، محقق، ڈراما نویس، کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر، کولمبیا یونیورسٹی امریکا کے ‘وزیٹنگ پروفیسر’ اور بانی چیئرمین مقتدرہ قومی زبان تھے۔ ان کی تصانیف پاکستان سمیت دنیا کے مشہور جامعات میں پڑھائی جاتیں ہیں۔
حالات زندگی
ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی 20 نومبر، 1903ء کو پٹیالی، ضلع اٹاوہ، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1942ء میں انہوں نے سینٹ اسٹیفن کالج، دہلی سے بی اے، تاریخ اور فارسی میں ایم اے کیا۔ اسی ادارے کے شعبہ تاریخ میں لیکچرار سے ملازمت کی ابتدا کی لیکن فوراً بعد کیمبرج یونیورسٹی سے تاریخ میں پی ایچ ڈی کے لیے برطانیہ چلے گئے اور پروفیسر ڈاکٹر وائیٹ ہیڈ جو سخت نظم و نسق کی وجہ سے مشہور تھے کی نگرانی میں The Administration of the sultanate of Delhi (سلطنت دہلی کا نظم حکومت) مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ہندوستان واپسی پر دہلی یونیورسٹی میں ریڈر مقرر ہوئے اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر اور پھر ڈین مقرر ہوئے۔

پاکستان آمد
قیام پاکستان کے بعد 1948ء میں وہ پاکستان منتقل ہو گئے۔ وہ مہاجرین و آبادکاری کے وزیر مملکت اور بعد ازاں مرکزی حکومت میں وزیر تعلیم مقرر ہوئے۔ کچھ عرصے پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر رہے۔ 1955ء میں کولمبیا یونیورسٹی، امریکا سے بطور وزیٹنگ پروفیسر وابستہ ہوئے جہاں وہ 1960ء تک خدمات انجام دیتے رہے اور یہیں انہوں برِ صغیر کی تایخ پر شہرۂ آفاق کتابThe Muslim community of the Indo-Pakistan Sub-Continent (برعظیم پاک و ہند کی ملت اسلامیہ) تصنیف کی۔ 23 جون، 1961ء سے 2 اگست، 1971ء تک کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کی ملازمت کے دوران انہوں نے دو اہم کتب The Struggle for Pakistan (جدوجہد پاکستان) اور The Administration of Mughal Empire (سلطنت مغلیہ کا نظم و نسق) تصنیف کیں۔ 1971ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد اشتیاق حسین قریشی نے تین اہم تصانیف Education in Pakistan (پاکستان میں تعلیم)، Akber the founder of Mughal empire (اکبر مغلیہ سلطنت کا بانی) اور Ulema in politics (علما سیاست میں) تحریر کیں ۔1979ء انہیں مقتدرہ قومی زبان (موجودہ نام ادارہ فروغ قومی زبان) پاکستان کا بانی چیئرمین مقرر کیا گیا جہاں انہیں نے اردو زبان کی ترویج و فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

Leave a Reply