محمد جمن کی وفات

محمد جمن 24 جنوری 1990ء کو پاکستان کے نامور لوک فن کار محمد جمن نے کراچی میں وفات پائی۔ محمد جمن 10 اکتوبر 1935ء کو بلوچستان میں سوڑھ کے مقام پر پیدا ہوئے۔ ان کے والد زمیندار تھے مگر موسیقی سے شغف رکھتے تھے۔ محمد جمن کے نانا بھی سارندہ اور طنبورہ بجانے پر دسترس مزید پڑھیں

غزالہ رفیق کا انتقال

غزالہ رفیق24 جنوری 1977ء کو پاکستان کی معروف فن کارہ غزالہ رفیق خالق حقیقی سے جاملیں۔ غزالہ رفیق کا اصل نام بلقیس انصاری تھا۔ وہ 1939ء میں قمبر علی خان میں پیدا ہوئی تھیں۔ گھر کے علمی ماحول کے باعث انہیں ابتدا ہی سے لکھنے لکھانے اور گلوکاری کا شوق تھا۔ 1957ء میں انہوں نے مزید پڑھیں

ارشاد احمد حقانی کی وفات

ارشاد احمد حقانی  24 جنوری 2010ء کو نامور صحافی، تجزیہ نگار اور سابق نگراں وزیر فروغ ذرائع ابلاغ ارشاد احمد حقانی لاہور میں وفات پاگئے۔ ارشاد احمد حقانی 28 اپریل 1929ء کو قصور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اسلامیات اور تاریخ میں ایم اے کی سند حاصل کی۔ 1941ء میں وہ مزید پڑھیں

حنیف محمد کے 337رنز

حنیف محمد 23 جنوری 1958ء کو پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد نے پاکستان کی تاریخ کی طویل ترین اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 970 منٹ میں 337رنز اسکور کیے۔ دسمبر 1957ء میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوئی جہاں 17 جنوری 1958ء کو پاکستان اور مزید پڑھیں

محمد خالد اخترکی پیدائش

محمد خالد اختر  اردو کے نامور ادیب محمد خالد اختر 23 جنوری 1920ء کو الہ آباد تحصیل لیاقت پور ضلع بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ ان کی تصانیف میں ان کا ناول چاکیواڑہ میں وصال سرفہرست ہے جسے اس کے اسلوب کے باعث فیض احمد فیض نے اردو کا اہم ترین ناول قرار دیا تھا۔ محمد مزید پڑھیں

محمد علی بوگرا کی وفات

محمد علی بوگرا 23 جنوری 1963ء کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور اس وقت کے وزیر خارجہ جناب محمد علی بوگرا ڈھاکا میں وفات پاگئے۔ محمد علی بوگرا 10 اکتوبر 1909ء کو بوگرا کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ 1937ء میں وہ بنگال کی مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوئے۔ قیام پاکستان کے مزید پڑھیں

لارڈ بائرن پیدائش 22 جنوری

جارج گورڈن بائرن، چھٹا بیرن بائرن ایف آر ایس (22 جنوری 1788 – 19 اپریل 1824)، جسے لارڈ بائرن کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک انگریز رئیس، شاعر، ہم مرتبہ، سیاست دان، اور رومانوی تحریک کی سرکردہ شخصیت تھی۔ ان کا شمار برطانیہ کے عظیم شاعروں میں ہوتا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر مزید پڑھیں

استاد نذر حسین انتقال کر گئے 21 جنوری

21 جنوری 2018- معروف میوزک ڈائریکٹر استاد نذر حسین طویل علالت کے بعد اتوار کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ استاد نذر حسین ریڈیو پاکستان سے وابستہ تھے اور اس کے سنٹرل پروڈکشن یونٹ سے ریٹائر ہوئے۔ کئی معروف گانوں اور غزلوں کے میوزک کمپوزیشن ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ انہوں نے اپنے پیچھے اہلیہ مزید پڑھیں

رضی اختر شوق کی وفات

رضی اختر شوق 22 جنوری 1999ء کو اردو کے ایک معروف شاعر رضی اختر شوق کراچی میں وفات پاگئے۔ رضی اختر شوق کا اصل نام خواجہ رضی الحسن انصاری تھا اور وہ 23اپریل 1933ء کو سہارنپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدر آباد دکن سے حاصل کی اور جامعہ عثمانیہ سے گریجویشن کیا۔ مزید پڑھیں

محمد حسین آزاد

محمد حسین آزاد  اردو کے نامور انشا پرداز ،شاعر،نقاد، مؤرخ اور ماہر تعلیم محمد حسین آزاد 5جون 1830ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مولوی محمد باقر اردو کے پہلے اخبار نویس تسلیم کیے جاتے ہیں ، انہیں 1857ء کی جنگ آزادی میںانگریزوں نے گولی سے اڑا دیا تھا۔ محمد حسین آزاد نے مزید پڑھیں