تاج سعید وفات 23 اپریل

تاج سعید (پیدائش: 16 ستمبر، 1933ء – وفات: 23 اپریل، 2002ء) پاکستان سے تعلق رکھنے و الے اردو زبان کے ممتاز نقاد، شاعر، صحافی اور مترجم تھے۔ تاج سعید 16 ستمبر، 1933ء کو پشاور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام تاج محمد تھا تھا۔ ان کے شعری مجموعوں میں سوچ مزید پڑھیں

محمد اقبال وفات 21 اپریل

ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877ء – وفات: 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف مزید پڑھیں

سبط حسن وفات 20 اپریل

سید سبط حسن ، (پیدائش: 31 جولائی، 1912ء – وفات: 20 اپریل، 1986ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور ترقی پسند دانشور، صحافی اور ادیب تھے جو اپنی تصانیف موسیٰ سے مارکس تک، پاکستان میں تہذیب کا ارتقا اور ماضی کے مزار کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ سبط حسن 31 جولائی، 1912ء مزید پڑھیں

شکیل بدایونی وفات 20 اپریل

اردو شاعر۔ اگست سنہ 1916 کو اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب اور پیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔ اردو، فارسی اور عربی کی تعلیم کے بعد مزید پڑھیں

فارغ بخاری وفات 13 اپریل

فارغ بخاری (پیدائش: 11 نومبر، 1917ء – وفات: 13 اپریل، 1997ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو، ہندکو اور پشتو زبان کے ممتاز شاعر، نقاد، محقق اور صحافی تھے۔ فارغ بخاری 11 نومبر، 1917ء کو پشاور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام سید میر احمد شاہ تھا۔ فارغ بخاری جس اسکول مزید پڑھیں

انجم رومانی وفات 13 اپریل

انجم رومانی (پیدائش: 28 ستمبر، 1920ء- وفات: 13 اپریل، 2001ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر اور ماہر تعلیم تھے۔ انجم رومانی 28 ستمبر، 1920ء کو سلطان پور لودھی، کپور تھلہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام فضل دین تھا۔ وہ 1948ء سے 1972ء تک ديال سنگھ کالج، مزید پڑھیں

ممتاز شیریں وفات 11 مارچ

ممتاز شیریں (پیدائش: 12 ستمبر 1924ء- وفات: 11 مارچ 1973ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والی اردو کی پہلی خاتون نقاد، تانیثیت (Feminism) کی علم بردار، افسانہ نگار، مترجم اور ادبی مجلے نیا دور کی مدیر تھیں۔ ممتاز شیریں 12 ستمبر 1924ء کوہندو پور، آندھرا پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ ممتاز شیریں کے نانا ٹیپو مزید پڑھیں

عبد الحمید عدم وفات 10 مارچ

عبد الحمید عدم پاکستان کے نامور شاعر ہیں جو رومانی غزلوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ عبد الحمیدعدم 10 اپریل، 1910ء کو گوجرانوالہ کے ایک گاؤں تلونڈی موسیٰ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ لاہور سے میٹرک پاس کیا۔ پھر پرائیوٹ طور پر ایف اے کیا مزید پڑھیں

اختر الایمان وفات 9 مارچ

اختر الایمان (پیدائش: 12 نومبر 1915ء— وفات: 9 مارچ 1996ء ) ضلع بجنور (اترپردیش) کی تحصیل نجیب آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام مولوی فتح محمد تھا ۔ اختر الایمان جدید نظم کے مایہ ناز شاعر ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کو بھی خوب سیراب کیا ہے۔ اخترالایمان کا پیدائشی مزید پڑھیں

شبنم شکیل وفات 2 مارچ

شبنم شکیل ایک پاکستانی شاعرہ،ادیب،اورماہرتعلیم تھیں۔ شبنم نے اپنی ابتدائی زندگی پاکستان کے شہرلاہورمیں گزاری اور اردو ادب میں ماسٹرڈگری حاصل کی۔ اپنے کیریئر کے دوران، انہوں نے پاکستان کے متعدد کالجوں میں بطور لیکچرر کام کیا۔ ان کی پہلی کتاب تنقیدی مضامین، 1965 میں شائع ہوئی۔ انھوں نے اردو ادب میں متعدد ایوارڈز اور مزید پڑھیں