ذوالفقار علی بھٹو تاریخ پیدائش 5 جنوری 1928

پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم لاڑکانہ سندھ میں پیدا ہوئے۔ انکے والد سر شاہ نواز بھٹو مشیر اعلی حکومت بمبئی اور جوناگڑھ کی مسلم ریاست میں دیوان تھے۔ پاکستان میں آپ کو قائدِعوام‎‎ یعنی عوام کا رہبر اور بابائے آئینِ پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین وزیراعظم تھے۔ مزید پڑھیں

شاہ جہاں پیدائیش 14جنوری 1592 (30 ربیع الاول 1000ھ)

پیدائش 14 جنوری 1592 -وفات 22 جنوری 1666 (74 سال) – دور حکومت 30 جنوری 1628ء – 31 جولائی 1658ء(30 سال 6 ماہ 1 دن) شاہجہاں برصغیر پاک و ہند میں پانچواں مغل شہنشاہ تھا۔ جہانگیر کی وفات کے بعد مختلف شہزادے دعویٰ شہنشاہی لے کر اُٹھے مگر شاہجہاں اپنی زور و صلاحیت کی بناء مزید پڑھیں

خلیفہ عبدالحکیم وفات 30 جنوری

پروفیسر ڈاکٹر خلیفہ عبد الحکیم (پیدائش: یکم جولائی، 1893ء – وفات: 30 جنوری، 1959ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف فلسفی، شاعر، نقاد، محقق، ماہر اقبالیات، ماہر غالبیات، مترجم اور سابق پروفیسر فلسفہ عثمانیہ یونیورسٹی اور سابق ڈائریکٹر ادارۂ ثقافت اسلامیہ لاہور تھے۔ نام و خاندان خلیفہ صاحب ڈار خاندان کی لاہوری شاخ مزید پڑھیں

اولمپک گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی خوشی میں ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ 30 جنوری

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 30 جنوری 1969ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اولمپک گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی خوشی میں دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوبصورت سیٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن سلیم غوری نے تیار کیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی نمایاں بات یہ تھی کہ ان پر پاکستان ہاکی ٹیم کے مزید پڑھیں

علامہ تاجور نجیب آبادی کی وفات 30 جنوری

30علامہ تاجور نجیب آبادی 30 جنوری1951ء کو لاہور میں اردو کے مشہور شاعر اور ادیب شمس العلماء علامہ تاجور نجیب آبادی کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ علامہ تاجور نجیب آبادی کا اصل نام احسان اللہ خان درانی تھا اور وہ 1890ء میں یوپی کے مقام نینی تال میں پیدا ہوئے تھے تاہم مزید پڑھیں

سرور بارہ بنکوی کی پیدائش 30 جنوری

سرور بارہ بنکوی اردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار جناب سرور بارہ بنکوی کااصل نام سعید الرحمن تھا۔ وہ 30 جنوری 1919ء کو بارہ بنکی (یو پی۔بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد پہلے کراچی اور پھر ڈھاکا میں سکونت اختیار کی۔جہاں انہوں نے فلم تنہا کے مکالمے لکھ کر مزید پڑھیں

ایئر چیف مارشل انور شمیم وفات 4 جنوری

ایئر چیف مارشل انور شمیم ،پاکستان کی فضائیہ کے قابل فخر شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ 1965ء اور 1971ء کی پاک بھارت جنگوں کے ہیرو رہے۔ وہ پاک فضائیہ کے نہایت سخت گیر افسران میں سے رہے ہیں۔ ہر لمحے کچھ بڑا کرنے کو بیتاب رہنے والے ایئر چیف مارشل انور شمیم ہری پور مزید پڑھیں

ٹی ایس ایلیٹ وفات 4 جنوری

تھامس اسٹارنز الیوٹ او ایم (26 ستمبر 1888 – 4 جنوری 1965) ایک امریکی نژاد برطانوی شاعر ، مضمون نگار ، ناشر ، ڈرامہ نگار ، ادبی نقاد اور مدیر تھے۔ سینٹ لوئس ، میسوری میں بوسٹن برہمن کے ایک ممتاز گھرانے میں پیدا ہوئے ، وہ 1914 میں 25 سال کی عمر میں انگلینڈ مزید پڑھیں

مقصود احمد کی وفات 4 جنوری

مقصود احمد /کرکٹر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مقصود احمد 26 مارچ 1925ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ مقصود احمد پاکستان کی اس کرکٹ ٹیم کے رکن تھے جس نے اکتوبر 1952ء میں بھارت کے خلاف دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گرائونڈ میں پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے مزید پڑھیں

حکیم احمد شجاع وفات 4 جنوری

خان بہادر ایس حکیم احمد شجاع (کبھی کبھی ‘حکیم احمد شجاع’ اور ‘حکیم احمد شجاع پاشا’ کے نام سے بھی لکھا جاتا ہے) (پیدائش 1893-وفات 4 جنوری 1969)، ایم بی ای، اردو اور فارسی کے ایک مشہور شاعر، ڈرامہ نگار، مصنف، فلم ساز تھے۔ مصنف اور گیت نگار، عالم اور صوفیانہ، سابق برطانوی ہندوستان، بعد مزید پڑھیں